امت نیوز ڈیسک //
جموں، 25 اگست : وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کا طیارہ، جو دہلی سے جموں کے لیے روانہ ہوا تھا تاکہ کشتواڑ ضلع کے چشوتی گاؤں میں بادل پھٹنے سے متاثرہ علاقے کا دورہ کر سکے، دورانِ پرواز فنی خرابی پیدا ہونے کے باعث دہلی واپس آنا پڑا۔
اہلکاروں نے تصدیق کی ہے کہ وزیر دفاع اب دوسرے طیارے کے ذریعے جموں روانہ ہوں گے اور توقع ہے کہ وہ جلد جموں پہنچ کر متاثرہ علاقے میں زمینی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔
راجناتھ سنگھ کے ہمراہ وزیراعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ بھی اس پرواز میں موجود تھے۔ وزیر دفاع کشتواڑ کا فضائی سروے کرنے کے علاوہ وہاں جاری ریسکیو اور ریلیف اقدامات کا بھی جائزہ لیں گے، جہاں ہولناک بادل پھٹنے کے بعد کم از کم 32 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ (کے این سی)











