• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result

اسکولوں کے سالانہ پروگرام اور اخلاقی زوال

منتظر مومن وانی/بہرام پورہ کنزر

by امت ڈیسک
01/11/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

ان دنوں اسکولوں میں سالانہ پروگرام منعقد ہورہے ہیں جن میں بچوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دیا جاتا ہے۔ یہ دن تعلیمی نشوونما اور تخلیقی کارکردگی کے جائزے کا اہم موقع سمجھا جاتا تھا۔ والدین اور سماج کے باشعور افراد کو مدعو کیا جاتا تاکہ وہ تعلیمی ترقی کا مشاہدہ کریں۔

ماضی میں اس موقع پر اساتذہ، والدین اور منتظمین بچوں کی تحقیقی اور تخلیقی صلاحیتوں کی قدر کرتے تھے۔ اساتذہ کو پہلے سے ذمہ داریاں دی جاتی تھیں کہ وہ علمی اور اخلاقی پروگرام تیار کریں۔ مگر اب منظر بدل گیا ہے۔ تعلیم کا مقصد بکھر چکا ہے۔ اسکولوں نے یوٹیوب اور فیس بک کے غیر تعلیمی مواد کو اپنایا ہے۔ چیرمین، پرنسپل اور اساتذہ ریڈی میڈ مواد لا کر سالانہ پروگراموں میں غیر اخلاقی نمائش کرتے ہیں۔ایکسپوجر کے نام پر والدین کو دھوکہ دیا جاتا ہے۔ وہ سامعین بن کر اپنے بچوں، خاص طور پر بیٹیوں، کے ناچ نغموں کا تماشہ دیکھتے ہیں۔ کچھ اسکول اپنی تشہیر کے لیے ہماری بچیوں کو تفریحی مواد کا حصہ بنا دیتے ہیں۔ اخلاقی حدود ٹوٹ چکی ہیں۔ ان پروگراموں میں نہ تعلیم ہے، نہ تربیت۔ صرف تماشہ ہے۔یہ ادارے سائنسی اور تحقیقی تعلیم کے قابل نہیں رہے۔ وہ صرف اسی چیز کی نقل کرتے ہیں جو جاہل عوام کو پسند ہو۔

والدین بھی کمزور ہیں، وہ اپنی بیٹیوں کو ایسے تجارتی استعمال سے نہیں روکتے۔ اسکول چند نمبروں یا عارضی واہ واہ کے لیے سوشل میڈیا پر اپنی تشہیر کرتے ہیں۔ نتیجہ یہ ہے کہ ہمارے بچے بڑے امتحانات میں کمزور ثابت ہوتے ہیں۔تعلیمی معیار گر چکا ہے۔ ہم تماشائی بن گئے ہیں۔ اب بھی وقت ہے کہ ہم اپنے تعلیمی اداروں کا محاسبہ کریں۔ اسکولوں سے پوچھیں کہ وہ تعلیم کے نام پر کیا کر رہے ہیں۔ ہماری اخلاقی تربیت غائب ہے۔ صرف اسناد سے معاشرہ نہیں بنتا۔اللہ تعالیٰ ہمارے بچوں کو علم، اخلاق اور تربیت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

محکمہ اطلاعات جموں و کشمیر کی جعلی صحافیوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت

Next Post

سی سی جی وفد کی میرواعظ عمر فاروق سے سرینگر میں ملاقات امن، بات چیت اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیال

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

نسائی شاعری کا ارتقا

کزنز زندگی کے خاموش محافظ….

16/01/2026
ہماری معاشرت میں اقدار کا زوال

والدین کی قربانیوں کی کوئی انتہا نہیں

16/01/2026
احساس و ہمدردی سے عاری لوگ

داستانِ عہدِ رفتہ: جب مٹی سونا تھی….​چند یادیں بیتے دنوں کی

09/01/2026
ہماری معاشرت میں اقدار کا زوال

کشمیر کی سڑکیں موت کی آماجگاہ

09/01/2026
ہماری معاشرت میں اقدار کا زوال

ہماری معاشرت میں اقدار کا زوال

03/01/2026
حوصلہ شکنی کے بجاۓ حوصلہ افزائی کیجئے ہر شخص جینے کا حق رکھتا ہے۔۔۔!‎

والدین کے ساتھ بد سلوکی تربیت میں کمی یا فرمان برداری کا زوال۔۔۔۔۔!‎

03/01/2026
Next Post
سی سی جی وفد کی میرواعظ عمر فاروق سے سرینگر میں ملاقات امن، بات چیت اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیال

سی سی جی وفد کی میرواعظ عمر فاروق سے سرینگر میں ملاقات امن، بات چیت اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیال

آغا روح اللہ،میاں الطاف کے ایک جیسے بول، کیا نئی سیاسی راہ کے اشارے؟؟

آغا روح اللہ،میاں الطاف کے ایک جیسے بول، کیا نئی سیاسی راہ کے اشارے؟؟

’در بار موو ختم کرنے والوں نے جموں و کشمیر کو جذباتی طور پر تقسیم کیا‘: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

’در بار موو ختم کرنے والوں نے جموں و کشمیر کو جذباتی طور پر تقسیم کیا‘: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں برفباری، میدانی علاقوں میں بارشیں

وادی میں چار اور پانچ نومبر کو ہلکی برف و باراں کی پیش گوئی

نصیر احمد وانی نے ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کشمیر کا چارج سنبھالا

نصیر احمد وانی نے ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کشمیر کا چارج سنبھالا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »