• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
وادی میں کاؤنٹر انٹیلی جنس کشمیر کے چھاپے، کولگام میں باپ بیٹی گرفتار

وادی میں کاؤنٹر انٹیلی جنس کشمیر کے چھاپے، کولگام میں باپ بیٹی گرفتار

by امت ڈیسک
09/11/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
ملک دشمن سرگرمیوں کے لیے سوشل میڈیا کا غلط استعمال سے متعلق معاملے میں جموں و کشمیر پولیس کے کاؤنٹر انٹیلی جنس کشمیر ونگ نے اتوار کی صبح وادی میں متعدد مقامات پر چھاپے مارے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سی آئی کے کی ٹیموں نے پلوامہ، شوپیاں، سری نگر، بارہمولہ اور کولگام اضلاع میں چھاپے مارے اور کئی رہائشی مکانات کی تلاشی لی۔ اس دوران سی آئی کے نے گیجٹس ضبط کر لیے۔ اس سے سوشل میڈیا کو مبینہ طور پر نفرت انگیز اور ملک مخالف سرگرمیوں کو پھیلانے کے لیے استعمال کرنے سے متعلق جانچ کی جائے گی۔

سی آئی کے ٹیموں کو متعلقہ تھانوں کے پولیس اہلکاروں نے اپنے اپنے علاقوں میں چھاپوں کو کامیاب بنانے میں مدد فراہم کی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ تلاشی کے دوران موبائل فونز، لیپ ٹاپ سمیت ڈیجیٹل آلات ضبط کیے گئے جنہیں مزید تفتیش کے لیے فرانزک تجزیہ کے لیے بھیجا جائے گا۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کچھ مشتبہ افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا ہے، حالانکہ سرکاری تصدیق کا انتظار ہے۔

یہ چھاپے ایک دن کے بعد ہوئے جب پولیس نے اوور گراؤنڈ ورکرز کے خلاف ایک بڑا کریک ڈاؤن شروع کیا جو پاکستان سے باہر کام کرنے والے دہشت گردوں کی مدد کر رہے تھے۔

پولیس نے کہا کہ محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں پورے کشمیر میں پاکستان اور پاک مقبوضہ کشمیر سے کام کرنے والے ہینڈلرز سے وابستہ نیٹ ورکس کو نشانہ بنانے کے لیے کی گئیں۔

کولگام میں باب پیٹی گرفتار:

کولگام کے محمد پورہ علاقے میں کاؤنٹر انٹلی جنس کشمیر نے صبح کے ابتدائی اوقات میں محمد یوسف ڈار ولد غلام محمد ڈار کے رہائشی مکان پر اچانک چھاپہ مارا۔

اطلاعات کے مطابق، سی آئی کے اہلکاروں نے گھر کی مکمل تلاشی لی جس دوران کئی اہم اشیاء کا معائنہ کیا گیا اور ایک موبائل فون ضبط کیا گیا کارروائی کے دوران محمد یوسف ڈار اور ان کی بیٹی کو حراست میں لے لیا گیا، جنہیں بعد میں مزید پوچھ گچھ کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق، تفتیشی ایجنسی کو کچھ اہم انٹیلی جنس ان پٹس موصول ہوئے تھے جن کی بنیاد پر یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔

علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ صبح کے وقت اچانک بڑی تعداد میں سی آئی کے اہلکاروں اور دیگر سکیورٹی ایجنسیوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جس کے بعد کسی کو بھی آمد و رفت کی اجازت نہیں دی گئی۔ چھاپہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔

دوسری جانب، انتظامیہ یا سی آئی کے کی جانب سے اب تک اس واقعے پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔ مقامی سطح پر اس کارروائی کے بعد طرح طرح کی قیاس آرائیاں جاری ہیں، جبکہ اہلکاروں کا کہنا ہے کہ تحقیقات حساس نوعیت کی ہیں اور مزید تفصیلات جلد سامنے آسکتی ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ حالیہ دنوں میں جنوبی کشمیر کے مختلف اضلاع میں سی آئی کے اور دیگر تحقیقاتی اداروں نے متعدد مقامات پر چھاپے مارے ہیں، جن کا مقصد مشکوک سرگرمیوں کی جانچ اور ممکنہ روابط کی نشاندہی کرنا بتایا جا رہا ہے۔

مقامی پولیس اور تفتیشی ایجنسیوں کی جانب سے عوام سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے تاکہ علاقے میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھا جا سکے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ہائی کورٹ نے ایم ایل اے مہراج ملک کے مقدمے کی سماعت 27 نومبر کے لیے مقرر کی

Next Post

کٹھوعہ میں دو ایس پی او ملی ٹینٹوں سے روابط کے الزام میں برطرف

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
کٹھوعہ میں دو ایس پی او ملی ٹینٹوں سے روابط کے الزام میں برطرف

کٹھوعہ میں دو ایس پی او ملی ٹینٹوں سے روابط کے الزام میں برطرف

محبوبہ مفتی نے آرٹیکل 370 کی منسوخی کی راہ ہموار کی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

محبوبہ مفتی نے آرٹیکل 370 کی منسوخی کی راہ ہموار کی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

‘عمر عبد اللہ قرآن کی قسم کھا کر بتائیں کہ انہوں نے بی جے پی سے اتحاد کی کوشش نہیں کی’، بھاجپا اور پی ڈی پی کا چیلنج

'عمر عبد اللہ قرآن کی قسم کھا کر بتائیں کہ انہوں نے بی جے پی سے اتحاد کی کوشش نہیں کی'، بھاجپا اور پی ڈی پی کا چیلنج

ایک سے زیادہ شادی کرنے پر سات سال کی سزا؛ تعدد ازدواج کے خلاف آسام میں قانون بنانے کی تیاری

ایک سے زیادہ شادی کرنے پر سات سال کی سزا؛ تعدد ازدواج کے خلاف آسام میں قانون بنانے کی تیاری

لاڈلے پن نے گھرانے تباہ کئے

لاڈلے پن نے گھرانے تباہ کئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »