• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا پارلیمنٹ احاطے میں شدید احتجاج، معاملے پر فوری بحث کا مطالبہ

ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا پارلیمنٹ احاطے میں شدید احتجاج، معاملے پر فوری بحث کا مطالبہ

by امت ڈیسک
02/12/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کا آج دوسرا دن ہے۔ اجلاس کے پہلے دن کی طرح آج دوسرے دن بھی ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا احتجاج اور ہنگامہ جاری رہا۔ دوسرے دن کی کارروائی شروع ہونے سے قبل ہی ایس آئی آر کے ساتھ ‘سنچار ساتھی ایپ معاملہ بھی طول پکڑ گیا۔

اسی بیچ کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے اور پارٹی کے سابق سربراہان سونیا گاندھی اور راہل گاندھی سمیت اپوزیشن پارٹیوں کے رہنماؤں نے منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں ایس آئی آر کے خلاف شدید احتجاج کیا اور اس پر بحث کا مطالبہ کیا۔

اپوزیشن لیڈران نے انتخابی فہرستوں کی خصوصی نظر ثانی (SIR) مہم کے خلاف پوسٹر، پلے کارڈز اور ایک بڑا بینر کے ساتھ احتجاج کیا جس پر ‘اسٹاپ ایس آئی آر، سٹاپ ووٹ چوری’ درج تھا ۔ اس دوران اپوزیشن لیڈران نے حکومت کے خلاف زوردار نعرے لگائے۔

اس احتجاج میں کھڑگے، سونیا گاندھی، راہل گاندھی، پرینکا گاندھی واڈرا، ڈی ایم کے کے کنیموزی، اور ٹی آر بالو سمیت متعدد قدآور لیڈران شامل ہوئے اور پارلیمنٹ کے مکر دوار کے سامنے ایس آئی آر کے خلاف صدائے احتجاج بلند کیا۔

اس سے قبل سرمائی اجلاس کے پہلے دن لوک سبھا کے بار بار ملتوی ہونے اور ایس آئی آر پر بحث کے مطالبے کے بیچ راجیہ سبھا سے اپوزیشن کا واک آؤٹ دیکھنے میں آیا۔ وہیں حکومت کا کہنا ہے کہ وہ بحث کے خلاف نہیں ہے، لیکن ٹائم لائن مقرر نہیں کی جا سکتی۔

راجیہ سبھا میں پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے زور دے کر کہا کہ حکومت ایس آئی آر پر بحث کرنے کے خلاف نہیں ہے، تاہم انہوں نے اپوزیشن سے کہا کہ وہ ٹائم لائن طے کرنے پر اصرار نہ کرے۔ وزیر کے جواب سے مطمئن نہ ہونے پر متعدد اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نے ایوان بالا سے واک آؤٹ کیا۔ راجیہ سبھا کے چیئرپرسن سی پی رادھا کرشنن نے اس سے قبل نو اپوزیشن اراکین کی طرف سے کئی مسائل بشمول ایس آئی آر پر بحث کے لیے دیے گئے نوٹس کو مسترد کر دیا جس کی وجہ سے اپوزیشن نے احتجاج کیا۔

کانگریس کی رکن پارلیمنٹ رینوکا چودھری نے منگل کو راجیہ سبھا میں سنچار ساتھی ایپ پر تحریک التواء پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ "رازداری کا حق اور شخصی آزادی کے بنیادی حق ہے جس کی ضمانت آئین کے آرٹیکل 21 کے تحت ضمانت دی گئی ہے۔ محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن کا سرکلر اسمارٹ فون مینوفیکچررز اور درآمد کنندگان کو ہدایت دیتا ہے کہ وہ "سانچار ساتھی” ایپلی کیشن کو اس طرح انسٹال کریں کہ اسے ہٹایا نہیں جا سکے۔ یہ فیصلہ حکومت کو مناسب حفاظتی اقدامات یا پارلیمانی نگرانی کے بغیر شہریوں کی ہر نقل و حرکت، بات چیت اور فیصلوں کو مسلسل نگرانی میں رکھنے کے لیے وسیع نگرانی کے قابل بناتا ہے۔” انہوں نے اپنی تحریک التوا میں کہا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

گاندربل عدالت کا بڑا فیصلہ: جنسی زیادتی کے مجرم کو عمر قید کی سزا

Next Post

عمر میں رعایت کی تجویز وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد راج بھون روانہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
Next Post
عمر میں رعایت کی تجویز وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد راج بھون روانہ

عمر میں رعایت کی تجویز وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد راج بھون روانہ

1989 روبیہ سعید اغوا کیس: سی بی آئی کو ملی بڑی کامیابی، ‘مفرور’ شفاعت احمد شانگلو کو گرفتار کر لیا

1989 کے رُبیعہ سعید اغوا کیس میں شفاعت احمد شنگلو کی CBI حراست کی درخواست عدالت نے مسترد کر دی

جموں و کشمیر  راج بھون کا نام بدل کر "لوک بھون” رکھا گیا، ایل جی دفتر کی تصدیق

جموں و کشمیر راج بھون کا نام بدل کر "لوک بھون" رکھا گیا، ایل جی دفتر کی تصدیق

*پہلگام روڈ حادثہ میں موٹرسائیکل سوار ہلاک، 2 سوار زخمی*

اُدھمپور سڑک حادثہ: سرینگر کا نوجوان جاں بحق، دو شدید زخمی

ریزرویشن پالیسی میں مناسب توازن لانے کی کوشش کی ہے: وزیراعلیٰ عمر عبداللہ

ریزرویشن پالیسی میں مناسب توازن لانے کی کوشش کی ہے: وزیراعلیٰ عمر عبداللہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »