امت نیوز ڈیسک //
اُوڑی، 05 دسمبر : شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اُوڑی کے گرکوٹ علاقے میں جمعہ کے روز ایک ٹاٹا سومو گاڑی پھسل کر سڑک سے نیچے جاگری، جس کے نتیجے میں آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔
سرکاری ذرائع نے کو بتایا کہ گاڑی (رجسٹریشن نمبر JK05 7331) اُوڑی سے کلر کی طرف جارہی تھی کہ اچانک ڈرائیور کا اس پر قابو کھو گیا، جس کے باعث گاڑی سڑک کے ایک کنارے سے دوسرے کنارے کی طرف لڑھک گئی اور حادثہ پیش آ گیا۔
سبھی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال اُوڑی منتقل کیا گیا۔
بلاک میڈیکل آفیسر اُڑی، ڈاکٹر بلوندر سنگھ نے بتایا کہ تمام زخمیوں کی حالت مستحکم ہے۔انہوں نے کہا کہ ’’تین مریضوں کو مزید تشخیص اور سی ٹی اسکین کے لیے جی ایم سی بارہمولہ ریفر کیا جا رہا ہے کیونکہ کچھ کو سر کی چوٹوں کی شکایات ہیں۔‘‘
ادھر پولیس نے حادثے کا نوٹس لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ (جی این ایس)










