• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, جنوری ۲۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سرکاری اسکولوں میں رول بڑھ رہا ہے، مزید اصلاحات کی ضرورت: وزیر تعلیم

سرکاری اسکولوں میں رول بڑھ رہا ہے، مزید اصلاحات کی ضرورت: وزیر تعلیم

by امت ڈیسک
06/12/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
پلوامہ : ’’جموں و کشمیر حکومت گورنمنٹ اسکولوں میں طلبہ کی شمولیت کو مزید بڑھانے اور یونین ٹیریٹری کے ہر طالب علم کو معیاری اور مفت تعلیم فراہم کرنے کے لیے جامع اقدامات اٹھا رہی ہے۔‘‘ ان باتوں کا اظہار جموں و کشمیر کی وزیر تعلیم سكينہ ایتو نے ہفتہ کو جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ہائر سیکنڈری اسکول کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایتو نے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’یو ٹی بھر میں تعلیمی ڈھانچے کو جدید تقاضوں کے مطابق از سر نو تعمیر کرنے کی ضرورت ہے، جبکہ ایل جی انتظامیہ کے جدید تعلیمی نظام کے دعوے زمینی سطح پر کہیں نظر نہیں آ رہے۔‘‘ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت جموں و کشمیر میں تعلیمی شعبے کی جدید کاری کے لیے سنجیدہ اور ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے۔

تقریب کے حاشیے پر میڈیا نمائندوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے سكينہ ایتو نے کہا کہ سرکاری اسکولوں میں طلبہ کا رول تیزی سے بڑھ رہا ہے اور حکومت ان اعداد و شمار کو مزید مستحکم بنانے کے لیے تعلیمی نظام میں اصلاحات اور جدید انفراسٹرکچر کی فراہمی یقینی بنارہی ہے۔ وزیر تعلیم کے ہمراہ ایم ایل اے راجپورہ غلام محی الدین میر، محکمہ تعلیم کے سینئر افسران اور ضلع انتظامیہ کے نمائندگان بھی موجود تھے۔

اس موقع پر ایم ایل اے راجپورہ نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’اسکول انتظامیہ اور طلبہ کی جانب سے پیش کی گئی سبھی جائز مانگوں کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جائے گا تاکہ ہائر سیکنڈری اسکول ہال کے طلبہ کو بہتر سے بہتر تعلیمی سہولیات فراہم ہوسکیں۔‘‘

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کشمیر میں کوچنگ سینٹروں پر شکنجہ مزید سخت، حکومت نے نئے سخت ضوابط نافذ کر دیے

Next Post

کشتواڑ میں یاتریوں کی گاڑی حادثے کا شکار، تین ہلاک، ایک شدید زخمی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

24/01/2026
یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

24/01/2026
مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

عدالت نے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول پر بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

24/01/2026
سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
Next Post
بنی۔بھنڈار روڈ پر دلہا سمیت 3 افراد ہلاک، 2 زخمی

کشتواڑ میں یاتریوں کی گاڑی حادثے کا شکار، تین ہلاک، ایک شدید زخمی

جموں و کشمیر میں نیشنل لا یونیورسٹی آئندہ سال اپریل سے شروع ہونے کی امید: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

جے کے پی ایس سی امتحان مؤخر کرنے کی درخواست، وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے چیئرمین کو خط لکھا

جے کے پی ایس سی چیئرمین نے عمر میں نرمی کے تنازع کے بیچ کل امتحان شیڈول کے مطابق لینے کی تصدیق کر دی

جے کے پی ایس سی چیئرمین نے عمر میں نرمی کے تنازع کے بیچ کل امتحان شیڈول کے مطابق لینے کی تصدیق کر دی

کولگام میں سرکاری ملازمین کے ساتھ ہاتھا پائی کے الزام میں 7 گرفتار: پولیس

رامبن میں مبینہ بنگلہ دیشی خاتون گرفتار، غیر قانونی طریقے سے بھارت میں داخل ہونے کا الزام

گوا کے نائٹ کلب میں آگ لگنے سے 25 لوگوں کی موت، وزیر اعلیٰ کا تحقیقات کا حکم

گوا کے نائٹ کلب میں آگ لگنے سے 25 لوگوں کی موت، وزیر اعلیٰ کا تحقیقات کا حکم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »