• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جے کے پی ایس سی چیئرمین نے عمر میں نرمی کے تنازع کے بیچ کل امتحان شیڈول کے مطابق لینے کی تصدیق کر دی

جے کے پی ایس سی چیئرمین نے عمر میں نرمی کے تنازع کے بیچ کل امتحان شیڈول کے مطابق لینے کی تصدیق کر دی

by امت ڈیسک
06/12/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر، 6 دسمبر : جموں و کشمیر کمبائنڈ کمپیٹیٹیو (پریلیم) امتحان 2025 کل 7 دسمبر کو اپنے سابقہ شیڈول کے مطابق منعقد ہوگا۔ جے کے پی ایس سی نے مسلسل گردش کرنے والی التوا کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے امتحان وقت پر لینے کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔

جے کے ڈی سی سے خصوصی گفتگو میں جے کے پی ایس سی کے چیئرمین ارون کمار چودھری نے واضح کیا کہ امتحان کو مؤخر کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔ انہوں نے تمام امیدواروں سے اپیل کی کہ وہ پہلے سے جاری کیے گئے ٹائم ٹیبل پر سختی سے عمل کریں۔

یہ یقین دہانی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امیدوار کئی ہفتوں سے غیر یقینی کی کیفیت میں مبتلا تھے، خصوصاً عمر میں نرمی (ایج ریلیکسیشن) کے معاملے پر سرکاری حکم نامہ تاخیر کا شکار ہے۔ قابلِ ذکر ہے کہ یہ تجویز، جس کی یقین دہانی جون میں دی گئی تھی، حال ہی میں وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے منظوری کے بعد لیفٹیننٹ گورنر (ایل جی) کے دفتر کو ارسال کی تھی، مگر جی اے ڈی کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن ابھی تک جاری نہیں ہوا، جس کے باعث زائد العمر ہزاروں امیدواروں میں بے چینی برقرار ہے۔

ہفتہ کو یہ معاملہ اس وقت سیاسی شکل اختیار کر گیا جب وزیراعلیٰ کے دفتر نے عوامی طور پر جے کے پی ایس سی سے امتحان ملتوی کرنے کی درخواست کی، یہ کہتے ہوئے کہ "عمر میں نرمی کے معاملے پر لوک بھون کی تاخیر نے غیر یقینی پیدا کر دی ہے۔” اس پر ایل جی آفس نے فوری ردعمل دیتے ہوئے وضاحت کی کہ مذکورہ فائل 2 دسمبر کو ہی محکمہ کو واپس بھیجی گئی تھی تاکہ یہ پوچھا جا سکے کہ "7 دسمبر کو امتحان میں ترمیم شدہ اہلیت شامل کرنا اتنے قلیل وقت میں ممکن بھی ہے یا نہیں۔” دفتر نے کہا کہ چار دن گزرنے کے باوجود متعلقہ محکمہ کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

اسی دوران این سی کے رکن پارلیمان آغا سید روح اللہ مہدی سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی مسلسل عمر میں نرمی کے حق میں آواز اٹھائی ہے، یہ کہتے ہوئے کہ سرکاری بھرتیوں میں طویل تاخیر نے بڑی تعداد میں نوجوانوں کو اہلّیت سے باہر کر دیا ہے۔

امیدواروں کے مختلف گروپوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری اور واضح تحریری فیصلہ جاری کرکے اس کشمکش کا خاتمہ کرے۔(کے ڈی سی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جے کے پی ایس سی امتحان مؤخر کرنے کی درخواست، وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے چیئرمین کو خط لکھا

Next Post

رامبن میں مبینہ بنگلہ دیشی خاتون گرفتار، غیر قانونی طریقے سے بھارت میں داخل ہونے کا الزام

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
کولگام میں سرکاری ملازمین کے ساتھ ہاتھا پائی کے الزام میں 7 گرفتار: پولیس

رامبن میں مبینہ بنگلہ دیشی خاتون گرفتار، غیر قانونی طریقے سے بھارت میں داخل ہونے کا الزام

گوا کے نائٹ کلب میں آگ لگنے سے 25 لوگوں کی موت، وزیر اعلیٰ کا تحقیقات کا حکم

گوا کے نائٹ کلب میں آگ لگنے سے 25 لوگوں کی موت، وزیر اعلیٰ کا تحقیقات کا حکم

نئی شروعات کی ضرورت ہے، نوجوانوں کے درد کو سمجھیں: محبوبہ مفتی

نئی شروعات کی ضرورت ہے، نوجوانوں کے درد کو سمجھیں: محبوبہ مفتی

عمر میں رعایت نہ دینے سے امیدواروں کے خواب چکناچور، ’وزیر اعلیٰ کے عہدے کی شان خطرے میں‘: سجاد لون

عمر میں رعایت نہ دینے سے امیدواروں کے خواب چکناچور، ’وزیر اعلیٰ کے عہدے کی شان خطرے میں‘: سجاد لون

119 مُردہ مرغیوں کی موجودگی نے کشمیر میں فوڈ سیفٹی کے دعووں کو ہلا کر رکھ دیا

119 مُردہ مرغیوں کی موجودگی نے کشمیر میں فوڈ سیفٹی کے دعووں کو ہلا کر رکھ دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »