• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کشمیر میں برف و باراں کے بعد درجہ حرارت میں بہتری

کشمیر میں برف و باراں کے بعد درجہ حرارت میں بہتری

by امت ڈیسک
22/12/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: وادی کشمیر میں برف و باران کی وجہ سے سردی کی شدت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو سرینگر جموں کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت 4.0 ڈگری سیلسیش ریکارڈ کیا گیا، جبکہ معروف سیاحتی مقام گلمرگ میں درجہ حرارت منفی 2.4 ڈگری رہا، جو بیتی شب وادی کا سرد ترین مقام رہا۔

وادی بھر میں سردی کی لہر جاری ہے تاہم بعض علاقوں میں برفباری اور بارشوں کی وجہ سے درجہ حرارت میں معمولی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے اوپر ریکارڈ ہوا۔ سیاحتی مقام پہلگام میں شبانہ درجہ حرارت 2.4، کپوارہ میں 2.0، شوپیاں میں 2.1، پلوامہ میں 2.9 ڈگری سیلسیش درجہ حرارت درج کیا گیا، جبکہ سرینگر ایئرپورٹ پر کم از کم درجہ حرارت 3.8 ڈگری رہا۔

جموں صوبے کے بھدرواہ میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت 2.2 اور بانہال 3.4 ڈگری کے ساتھ سب سے سرد مقامات رہے۔ یونین ٹیریٹری لداخ کے لیہہ میں منفی 4.6 اور کرگل میں منفی 4.2 ڈگری سیلسیش پارہ ریکارڈ کیا گیا۔

شدید سردی اور چلہ کلان کی آمد کے ساتھ ہی بارش اور برف باری کا سلسلہ شروع ہوا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کی شام 8 بجے تک بانڈی پورہ میں سب سے زیادہ 23.5 ملی میٹر بارش درج کی گئی، اس کے بعد گاندربل میں 21 ملی میٹر، پونچھ میں 20، پہلگام میں 15، سرینگر میں 13 اور بڈگام میں 12 ملی میٹر بارش ہوئی۔

بالائی مقامات پر تازہ برف باری کی وجہ سے سڑکوں پر ٹریفک کی آمد و رفت جبکہ فضائی آمدورفت بھی متاثر رہی۔ گلمرگ میں تقریباً پانچ انچ، سونہ مرگ میں چار انچ اور کپوارہ کے مچھل علاقے میں آٹھ انچ سے زیادہ برف باری ہوئی۔ بانڈی پورہ کے تلیل اور رازدان پاس کے علاوہ زوجیلا پاس پر برف کی سطح چھ انچ سے زیادہ ریکارڈ کی گئی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

نامور کشمیری براڈکاسٹر، ادیب اور شاعر عبدالاحد فرہاد انتقال کر گئے

Next Post

اُدھمپور کے مجالتہ علاقے میں مشتبہ ملی ٹینٹوں کی نقل و حرکت، بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب بی ایس ایف اہلکار لاپتہ

کیرن سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج کی ہوائی فائرنگ، بھارتی فوج کا محتاط جواب

21/01/2026
حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

21/01/2026
جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

21/01/2026
مذہبی بنیادوں پر جموں و کشمیر کی تقسیم دو قومی نظریے کی توثیق ہوگی: محبوبہ مفتی

پیر پنجال اور چناب ویلی کے لیے ڈویژنل درجہ کا معاملہ: محبوبہ مفتی کا نیشنل کانفرنس سے واضح موقف کا مطالبہ

20/01/2026
Next Post
اُدھمپور کے مجالتہ علاقے میں مشتبہ ملی ٹینٹوں کی نقل و حرکت، بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع

اُدھمپور کے مجالتہ علاقے میں مشتبہ ملی ٹینٹوں کی نقل و حرکت، بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع

اُدھم پور کے مجالتہ علاقے میں مشتبہ ملی ٹینٹوں کی نقل و حرکت، بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع

اُدھم پور کے مجالتہ علاقے میں مشتبہ ملی ٹینٹوں کی نقل و حرکت، بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع

جموں میں وزیر اعلی کی صدارت میں کابینہ میٹنگ منعقد

جموں میں وزیر اعلی کی صدارت میں کابینہ میٹنگ منعقد

ملی ٹنسی اور منشیات مافیا ہمیشہ ہماری بندوق کے نشانے پر رہیں گے: ڈی جی پی جموں و کشمیر پولیس

ملی ٹنسی اور منشیات مافیا ہمیشہ ہماری بندوق کے نشانے پر رہیں گے: ڈی جی پی جموں و کشمیر پولیس

کشمیری نوجوان کو یو اے پی اے کیس میں ضمانت ملی

سی آر پی ایف قافلے پر حملہ کے کیس میں پانچ سال بعد تینوں ملزم بری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »