• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
میرواعظ لگاتار دوسرے جمعہ بھی خانہ نظربند، خطبہ جمعہ کی ادائیگی کی نہیں ملی اجازت

میرواعظ کشمیر مسلسل دوسرے جمعہ بھی نظر بند، ویڈیو پیغام جاری

by امت ڈیسک
02/01/2026
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: میرواعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق کو حکام نے مسلسل دوسرے جمعہ بھی خانہ نظر بند رکھا، جس کے باعث وہ جامع مسجد سرینگر میں نمازِ جمعہ اور خطبہ ادا نہ کر سکے۔ میرواعظ کو ان کی رہائش گاہ نگین سے جامع مسجد جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

اس موقع پر میرواعظ کشمیر نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے حکومت پر اظہارِ رائے کو دبانے اور جمہوری حقوق محدود کرنے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ سال 2026 کے پہلے جمعہ کے دن انہیں جامع مسجد میں موجود ہونا چاہیے تھا، مگر نظر بندی کے باعث وہ سوشل میڈیا کے ذریعے عوام سے مخاطب ہونے پر مجبور ہیں۔

میرواعظ نے کہا کہ ان کا کردار اقتدار کی سیاست نہیں بلکہ امن، بھائی چارے اور مفاہمت کی آواز بننا ہے۔ انہوں نے ماضی میں برصغیر کی قیادت کے ساتھ مذاکرات اور بات چیت کی کوششوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آج بھی وہ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے بات چیت کو ہی واحد راستہ سمجھتے ہیں۔

انہوں نے سال 2025 کے دوران پیش آئے مختلف واقعات، جن میں پہلگام سانحہ، بھارت-پاکستان کشیدگی، دہلی دھماکہ اور گھروں کی مسماری شامل ہیں، کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان حالات نے عوام میں خوف اور بے یقینی کو مزید بڑھا دیا ہے۔ ان کے مطابق مقامی قیادت، میڈیا اور سوشل میڈیا پر اظہارِ رائے کی آزادی کو سخت پابندیوں کا سامنا ہے۔

میرواعظ نے انکشاف کیا کہ ان پر دباؤ ڈالا گیا جس کے بعد انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پروفائل سے کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین کی شناخت ہٹا دی، کیونکہ حریت کی تمام اکائیوں پر یو اے پی اے کے تحت پابندی عائد ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا اب واحد ذریعہ رہ گیا ہے جس کے ذریعے وہ عوام تک اپنی آواز پہنچا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ میرواعظ کشمیر کو گزشتہ جمعہ بھی نظر بند رکھا گیا تھا اور سال 2025 کے دوران انہیں متعدد بار جمعہ کے دن خانہ نظر بند کیا گیا، جس پر انہوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے عوام میں گھٹن اور بے بسی کا سبب قرار دیا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں: کشمیری کرکٹر کا فلسطینی نشان لگانا قابل اعتراض بنا، پولیس نے کیا طلب

Next Post

مرگن ٹاپ، چوہر ناگ اور سنتھن ٹاپ پر ٹریکنگ، کیمپنگ، ہائیکنگ پر پابندی عائد

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب بی ایس ایف اہلکار لاپتہ

کیرن سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج کی ہوائی فائرنگ، بھارتی فوج کا محتاط جواب

21/01/2026
حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

21/01/2026
جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

21/01/2026
Next Post
مرگن ٹاپ، چوہر ناگ اور سنتھن ٹاپ پر ٹریکنگ، کیمپنگ، ہائیکنگ پر پابندی عائد

مرگن ٹاپ، چوہر ناگ اور سنتھن ٹاپ پر ٹریکنگ، کیمپنگ، ہائیکنگ پر پابندی عائد

قومی شاہراہ، جس نے میوہ صنعت کی کمر توڑ دی!

سال 2025: کشمیر کی میوہ صنعت کے لیے بدترین سال

گلفام بارجی!  اداکاری سے شاعری تک

گلفام بارجی! اداکاری سے شاعری تک

جموں و کشمیر کے سرکاری تعلیمی ادارے  تشویشناک صورتحال میں ”تعلیم کا اجالا یا انتظامیہ کی تاریکی؟ یو ٹی کے تعلیمی نظام پر ایک نوحہ’’

جموں و کشمیر کے سرکاری تعلیمی ادارے تشویشناک صورتحال میں ”تعلیم کا اجالا یا انتظامیہ کی تاریکی؟ یو ٹی کے تعلیمی نظام پر ایک نوحہ’’

احساس و ہمدردی سے عاری لوگ

کاروانِ علم و عزیمت کا حدی خواں: مولانا ابوالحسن علی ندویؒ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »