امت نیوز ڈیسک //
ترال، 17 جنوری، سی این ایس: ضلع پلوامہ کے ترال بازار علاقے میں ہفتہ کے روز اُس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب ایک جنگلی جانور، جس کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ جنگلی سُور تھا، نے راہگیروں پر حملہ کر دیا۔ اس واقعے میں چار شہری زخمی ہو گئے۔
مقامی لوگوں کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اُن کا علاج جاری ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت مستحکم ہے۔
حکام نے بتایا کہ صورتحال کو قابو میں کر لیا گیا ہے اور آئندہ ایسے واقعات سے بچاؤ کے لیے متعلقہ تمام محکموں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ (سی این ایس)










