امت نیوز ڈیسک //
کشتواڑ، 18 جنوری : ضلع کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں اتوار کو سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم شروع ہو گیا۔
سرکاری ذرائع نے خبر رساں ایجنسی کشمیر نیوز کارنر کو بتایا کہ ملی ٹینٹوں کی موجودگی سے متعلق مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے میں محاصرہ اور تلاشی آپریشن شروع کیا۔
آپریشن کے دوران چھپے ہوئے ملی ٹینٹوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کر دی، جس کے جواب میں فورسز نے بھی جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق اضافی نفری کو فوری طور پر موقع پر روانہ کیا گیا ہے اور ملی ٹینٹوں کے فرار کو روکنے کے لیے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔ خبر لکھے جانے تک فائرنگ کا سلسلہ جاری تھا۔










