• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ای او ڈبلیو کی جانب سے سرکاری نوکریوں کے نام پر دھوکہ دہی میں ملوث 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج

ای او ڈبلیو کی جانب سے سرکاری نوکریوں کے نام پر دھوکہ دہی میں ملوث 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج

by امت ڈیسک
18/01/2026
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر، 18 جنوری:اکنامک آفنسز ونگ (ای او ڈبلیو)، کرائم برانچ کشمیر نے سرکاری نوکریاں دلانے کے بہانے معصوم لوگوں، بالخصوص بے روزگار نوجوانوں، کو دھوکہ دینے کے الزام میں سات افراد کے خلاف ایک فوجداری مقدمہ درج کیا ہے۔

جی این ایس کو جاری ایک بیان میں کرائم برانچ کشمیر نے کہا کہ یہ معاملہ ای او ڈبلیو کو موصول ہونے والی ایک تحریری شکایت کی بنیاد پر سامنے آیا، جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ کچھ افراد مختلف سرکاری محکموں، جن میں بینک، محکمہ زراعت اور دفاعی خدمات شامل ہیں، میں نوکریاں دلانے کا جھانسہ دے کر امیدواروں کو ورغلا رہے تھے۔ شکایت کے مطابق ملزمان نے مختلف متاثرین سے تقریباً 39 لاکھ روپے وصول کیے، تاہم انہیں جائز ملازمت فراہم کرنے کے بجائے جعلی اور فرضی تقرری نامے تھما دیے گئے۔

شکایت موصول ہونے کے بعد ای او ڈبلیو، کرائم برانچ کشمیر نے ابتدائی جانچ شروع کی، جس دوران الزامات بادی النظر میں درست پائے گئے۔ تفتیش میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ ملزمان نے دھوکہ دہی اور فراڈ کے لیے دوسرے افراد کے نام پر رجسٹرڈ سم کارڈز استعمال کیے۔ متاثرین کو دیے گئے تقرری ناموں کی جانچ سے ثابت ہوا کہ یہ دستاویزات جعلی اور من گھڑت تھیں۔

ملزمان کے یہ اقدامات بادی النظر میں تعزیراتِ رِیاستِ جموں و کشمیر کی دفعات 420، 468، 472 اور 120-بی کے تحت قابلِ سزا جرائم کے زمرے میں آتے ہیں۔ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن اکانامک آفنسز ونگ، کرائم برانچ کشمیر میں باضابطہ طور پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

ایکانامک آفنسز ونگ، کرائم برانچ کشمیر نے عوام الناس، خاص طور پر بے روزگار نوجوانوں، سے اپیل کی ہے کہ وہ پیسے کے عوض سرکاری نوکریاں دلانے کی پیشکش کرنے والے افراد یا گروہوں سے ہوشیار رہیں۔ کسی بھی مشتبہ یا فراڈ سرگرمی کی فوری اطلاع قریبی پولیس اسٹیشن یا ای او ڈبلیو کو دیں تاکہ مزید لوگوں کو دھوکہ دہی سے بچایا جا سکے۔
(جی این ایس)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سری نگر میں بزرگ جوڑا سائبر فراڈ کا شکار، 48 لاکھ روپے کا نقصان

Next Post

جموں کی علیحدگی کشمیر کے لیے بہتر ہو سکتی ہے: سابق میئر سری نگر جنید عظیم متو

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب بی ایس ایف اہلکار لاپتہ

کیرن سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج کی ہوائی فائرنگ، بھارتی فوج کا محتاط جواب

21/01/2026
حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

21/01/2026
جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

21/01/2026
مذہبی بنیادوں پر جموں و کشمیر کی تقسیم دو قومی نظریے کی توثیق ہوگی: محبوبہ مفتی

پیر پنجال اور چناب ویلی کے لیے ڈویژنل درجہ کا معاملہ: محبوبہ مفتی کا نیشنل کانفرنس سے واضح موقف کا مطالبہ

20/01/2026
Next Post
جموں کی علیحدگی کشمیر کے لیے بہتر ہو سکتی ہے: سابق میئر سری نگر جنید عظیم متو

جموں کی علیحدگی کشمیر کے لیے بہتر ہو سکتی ہے: سابق میئر سری نگر جنید عظیم متو

کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

ڈونلڈ ٹرمپ کا تیسری بار صدارتی انتخاب لڑنے کا اعلان

’ایران میں نئی قیادت کا وقت آ گیا ہے‘: احتجاج میں جانی نقصان پر خامنہ ای کے الزامات پر ٹرمپ کا ردِعمل

جموں وکشمیر میں ایل جی سے 5 سال کے بعد محبوبہ مفتی نے کی ملاقات، کشمیری پنڈتوں کے لئے کیا یہ بڑا مطالبہ

’’تجربات کو جھٹلانے سے حقیقت نہیں بدلتی…‘‘، اے آر رحمان تنازع پر محبوبہ مفتی کا بیان

کشتواڑ: چھاترو میں تصادم، تین فوجی زخمی، ایئرلفٹ کر کے ہسپتال منتقل

کشتواڑ: چھاترو میں تصادم، تین فوجی زخمی، ایئرلفٹ کر کے ہسپتال منتقل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »