• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, فروری ۲۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں کشمیر بجٹ کے اہم نکات

جموں کشمیر سالانہ بجٹ:”طویل سفر“!

رضوان سلطان

by امت ڈیسک
13/02/2026
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

جموں کشمیر کے وزیر اعلی عمر عبداللہ نے 6 فروری کو اپنا دوسرا سالانہ بجٹ پیش کیا۔ وزیر اعلی نے قانون ساز اسمبلی میں مالی سال 2026-27 کے لیے کل 1.27 لاکھ کروڑ روپے کا بجٹ پیش کیا۔ وزر اعلی نے بجٹ کی شروعات ”سفر طویل ہے، بوجھ بھی بھاری ہے، مگر ہر صورت یہ سفر جاری ہے‘‘ شعر کے ساتھ کی۔

بجٹ کے مطابق مجموعی آمدنی اور اخراجات کا تخمینہ 1.27 لاکھ کروڑ روپے رکھا گیا ہے، جبکہ ایڈوانسز اور اوور ڈرافٹ کو نکال کر خالص بجٹ حجم 1.13 لاکھ کروڑ روپے بنتا ہے۔ ریونیو اخراجات 80,640 کروڑ روپے اور سرمایہ جاتی اخراجات 33,127 کروڑ روپے مقرر کیے گئے ہیں۔ متوقع ریونیو وصولیاں 90,018 کروڑ روپے جبکہ سرمایہ جاتی وصولیاں 23,749 کروڑ روپے رہیں گی۔ عمر عبداللہ نے بتایا کہ جموں و کشمیر کی اپنی آمدنی 31,800 کروڑ روپے متوقع ہے، جبکہ 42,752 کروڑ روپے مرکزی معاونت اور 13,400 کروڑ روپے مرکزی اسپانسر شدہ اسکیموں کے تحت حاصل ہوں گے۔ مالی خسارہ 2026-27 میں جی ڈی پی کا 3.69 فیصد رہنے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔

بجٹ کے خاص اعلانات:

جموں کشمیر سرکار کی جانب سے منشور میں کئی وعدے دئے گئے تھے لیکن ان کو پورا کرنے میں کوئی پیش رفت اس بجٹ میں بھی نظر نہیں آئی۔
بجٹ میں مفت بجلی عارضی ملازمین کی مستقلی اور مفت راشن کے حوالے سے کوئی واضح موقف سرکار کا نظر آیا۔ اگر چہ سرکار کی جانب سے مفت 12 گیس سلنڈرز کا وعدہ دیا گیا تھا لیکن بجٹ میں اسے اب اے اے وائی زمرے میں آنے والے غریب کنبوں تک محدود رکھا گیا وہ بھی صرف چھ گیس سلنڈر ہی دئے جائیں گے۔وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کہا کہ یہ اقدام انتہائی غریب کنبوں کو براہِ راست راحت پہنچائے گا۔حکومت نے سرحدی علاقوں میں صحت خدمات کو مضبوط بنانے کے لیے بلیٹ پروف ایمبولنس سروس شروع کرنے کا اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد کے نزدیک رہنے والے عوام کو ہنگامی حالات میں فوری اور محفوظ طبی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔وہیں حکومت نے واضح کیا کہ فی الحال نمبرداروں اور چوکیداروں کے ماہانہ اعزازیہ میں اضافے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔ نمبرداروں کو 1501 روپے اور چوکیداروں کو 1500 روپے ماہانہ اعزازیہ بدستور ملتا رہے گا۔
وہیں سب سے اہم مسئلہ جو عارضی ملازمین کا سرکار کو درپیش ہے اس پر بھی کوئی خاطر خواہ پیش رفت نظر نہیں آیی۔اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مختلف محکموں میں یومیہ اجرت اور عارضی بنیادوں پر کام کرنے والے ملازمین کو مستقل کرنے کے لیے جلد ایک منظم اور مرحلہ وار روڈ میپ جاری کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس مقصد کے لیے گزشتہ برس ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس نے معاملے کے قانونی اور مالی پہلوؤں کا جائزہ لیا ہے۔اس فیصلے سے جموں و کشمیر میں پچاس ہزار سے زائد عارضی ملازمین کو فائدہ پہنچنے کی امید ہے۔وہیں بجٹ میں اے اے وائی کے غریب طلبا کو نویں جماعت سے کالج سطح تک مکمل فیس معافی دی جائے گی۔ جبکہ یتیم بچوں کے لیے ایک اہم اعلان کے تحت حکومت نے دونوں والدین سے محروم 6000 بچوں کو ماہانہ 4000 روپے وظیفہ براہ راست بینک کھاتوں میں فراہم کیا جائے گا۔

زراعت اور باغبانی کے شعبے میں بھی اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ باغبانی فصلوں کے لیے بیمہ اسکیم متعارف کرائی گئی ہے تاکہ موسمی تغیرات اور قدرتی آفات سے ہونے والے نقصانات کا ازالہ ممکن ہو سکے۔ اس کے علاوہ آبپاشی اور ذخیرہ اندوزی کے ڈھانچے میں توسیع کا اعلان کیا گیا ہے، جس سے کسانوں اور باغبانوں کو بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔تعلیم کے شعبے میں ڈیجیٹل اقدامات کے تحت جے کے ای-پاٹشالہ ڈی ٹی ایچ چینلز کے قیام کا اعلان کیا گیا ہے، تاکہ دور دراز علاقوں کے طلبہ بھی معیاری تعلیم سے مستفید ہو سکیں۔ مزید آنگن واڑی مراکز کی بہتری اور بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے بھی فنڈ مختص کیے گئے ہیں۔
وہیں بجٹ میں اہم اعلان 6594.93 کروڑ روپے کے کراپ انشورنس اسکیم ہے، جس کے تحت کشمیر میں سیب کی بیشتر اقسام اور زعفران، جبکہ جموں خطے میں آم، لیچی اور زعفران کو بیمہ تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ تاہم کسانوں نے بتایا کہ کسانوں کا قرضہ معاف کرنے یا پھر انہیں راحت دینے کے لیے سرکار کوئی بھی راحت نہیں پہنچائی گئی۔

اپوزیشن جماعتوں کا ردعمل:

اپوزیشن جماعتوں نے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی جانب سے پیش کیے گئے بجٹ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے مایوس کن، مبہم اور بے سمت قرار دیا ہے۔ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے لیڈر اور رکن اسمبلی پلوامہ وحید الرحمن پرہ نے کہا کہ بجٹ میں نوجوانوں کے لیے کوئی واضح منصوبہ پیش نہیں کیا گیا۔ ان کے مطابق، ”یہ بجٹ انتہائی مایوس کن ہے۔ پوری دستاویز مبہم اور سمت سے عاری ہے۔ عوام کو ریلیف، امید یا شفا کچھ بھی نہیں ملا۔“
انہوں نے مزید کہا کہ بجٹ میں زیادہ تر مرکزی سرکار کی اسکیموں کو ہی دہرایا گیا ہے اور وہی اعداد و شمار پیش کیے گئے ہیں جو پہلے یونین بجٹ میں شامل تھے۔ جموں و کشمیر اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سنیل شرما نے بھی بجٹ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس نے معاشرے کے ہر طبقے کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔انہوں نے ”یہ بجٹ صرف مرکزی اسکیموں کو اپنی کامیابی کے طور پر پیش کرنے کی کوشش ہے۔ ڈیلی ویجروں کے مسائل بدستور نظرانداز کیے گئے ہیں۔“
سجاد غنی لون نے بھی بجٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں کوئی سیاسی وژن نظر نہیں آتا اور یہ مکمل طور پر بیوروکریٹک انداز کا حامل ہے۔ ان کے مطابق بجٹ میں شمولیت، آمدنی میں اضافہ، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور معاشی فرق کو کم کرنے کے لیے جامع پیکیج ہونا چاہیے تھا، جو نظر نہیں آتا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں و کشمیر میں فوڈ سیفٹی مہم میں 12 ہزار کلو سڑا ہوا گوشت ضبط: حکومت

Next Post

رمضان المبارک میں جامع مسجد کی مرکزی حیثیت پر میرواعظ کا زور، بلا رکاوٹ دینی عبادات جاری رکھنے کی اپیل

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سخت سردی کے باوجود کافی تعداد میں ٹورسٹ وارد کشمیر ہورہے ہیں

ایل جی کی طرف سے 14 سیاحتی مقامات کھولنے کا اعلان!

20/02/2026
ڈیلی ریٹڈ اور کیژول ملازمین کی مستقلی کے لیے روڈ میپ جلد جاری کیا جائے گا: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

ڈیلی ریٹڈ اور کیژول ملازمین کی مستقلی کے لیے روڈ میپ جلد جاری کیا جائے گا: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

06/02/2026
طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

30/01/2026
جموں وکشمیر میں ایل جی سے 5 سال کے بعد محبوبہ مفتی نے کی ملاقات، کشمیری پنڈتوں کے لئے کیا یہ بڑا مطالبہ

’’تجربات کو جھٹلانے سے حقیقت نہیں بدلتی…‘‘، اے آر رحمان تنازع پر محبوبہ مفتی کا بیان

18/01/2026
جموں کی علیحدگی کا مطالبہ: جموں و کشمیر کی سیاست ایک نئے موڈ پر

جموں کی علیحدگی کا مطالبہ: جموں و کشمیر کی سیاست ایک نئے موڈ پر

16/01/2026
این ایم سی نے شری ماتا ویشنو دیوی میڈیکل کالج کی منظوری منسوخ کر دی، طلباء کو دوسرے اداروں میں شفٹ کیا جائے گا

شری ماتا ویشنو دیوی میڈیکل داخلہ معاملہ: "سانپ بھی مرا اور لاٹھی بھی ٹوٹی”

09/01/2026
Next Post
رمضان المبارک میں جامع مسجد کی مرکزی حیثیت پر میرواعظ کا زور، بلا رکاوٹ دینی عبادات  جاری رکھنے کی اپیل

رمضان المبارک میں جامع مسجد کی مرکزی حیثیت پر میرواعظ کا زور، بلا رکاوٹ دینی عبادات جاری رکھنے کی اپیل

کے سی سی قرض معاف کرنے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں:سرکار

کے سی سی قرض معاف کرنے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں:سرکار

جموں کشمیر میں نجی گاڑیوں کا غیر معمولی اضافہ

جموں کشمیر میں نجی گاڑیوں کا غیر معمولی اضافہ

بنگلہ دیش انتخابات: نریندر مودی کی طارق رحمان سے گفتگو، بی این پی کی تاریخی کامیابی پر مبارکباد

بنگلہ دیش انتخابات: نریندر مودی کی طارق رحمان سے گفتگو، بی این پی کی تاریخی کامیابی پر مبارکباد

جموں و کشمیر میں سالانہ تقریباً دو لاکھ پیدائش اور 60 ہزار اموات کے سرٹیفکیٹس جاری

جموں و کشمیر میں سالانہ تقریباً دو لاکھ پیدائش اور 60 ہزار اموات کے سرٹیفکیٹس جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »