• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
مشفق الرحیم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا

مشفق الرحیم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا

by امت ڈیسک
04/09/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے سابق کپتان اور تجربہ کار وکٹ کیپر بلے باز مشفق الرحیم نے اتوار کو ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ مشفق نے کہا کہ وہ ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ پر توجہ دینا چاہتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ فرنچائزی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے لیے بھی دستیاب ہوں گے۔

سوشل میڈیا پر اپنے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے مشفق الرحیم نے کہا کہ ‘آج میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رہا ہوں۔ ٹیسٹ اور ون ڈے فارمیٹس میں بنگلہ دیش کی نمائندگی جاری رکھوں گا۔ مجھے امید ہے کہ ان دونوں فارمیٹس میں اپنی ٹیم کو کامیابی دلا سکتا ہوں۔ میں بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) اور دیگر فرنچائزی ٹورنامنٹس میں حصہ لینا جاری رکھوں گا۔’واضح رہے کہ مشفق الرحیم نے یہ فیصلہ ایشیا کپ 2022 سے بنگلہ دیش کے باہر ہونے کے بعد کیا ہے۔ ان کی ٹیم گروپ مرحلے میں افغانستان اور سری لنکا کے خلاف دونوں میچ ہار گئی اور مشفق ان میچوں میں بالترتیب صرف چار اور ایک رن ہی بنا سکے تھے۔خراب فارم سے جوجھنے والے مشفق الرحیم نے نومبر 2019 سے ٹی 20 انٹرنیشنل میں صرف دو نصف سنچریاں بنائی ہیں۔ انہوں نے گزشتہ برس متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 113.38 کے اسٹرائیک ریٹ سے آٹھ اننگز میں صرف 144 رن بنائے تھے۔ اس ٹورنامنٹ کے بعد ٹیم انتظامیہ نے مشفق کو پاکستان اور زمبابوے کے خلاف کھیلی جانے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر رکھا۔زمبابوے کے خلاف 2006 میں ٹی 20 انٹرنیشنل ڈیبیو کرنے والے مشفق نے اپنے ملک کے لیے 102 میچ کھیلے، 19.23 کی اوسط اور 119.94 کے اسٹرائیک ریٹ سے 1500 رن بنائے۔ انہوں نے اپنے ٹی20 انٹرنیشنل کیریئر میں پانچ نصف سنچریاں بنائیں، اور وکٹ کے پیچھے 42 کیچ بھی لیے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ہماری پارٹی کے نام اور پرچم کا انتخاب عوام کریں گے:غلام نبی آزاد

Next Post

ٹاٹا گروپ کے سابق چیئرمین سائرس مستری کی سڑک حادثہ میں موت

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

30/01/2026
بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

30/01/2026
کیرن سیکٹر میں پاکستانی ڈرونز کی پرواز، بھارتی فوج کی وارننگ فائرنگ

کیرن سیکٹر میں پاکستانی ڈرونز کی پرواز، بھارتی فوج کی وارننگ فائرنگ

30/01/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

جموں میں نیشنل لا یونیورسٹی کے مطالبے پر طلبہ احتجاج، وزیراعلیٰ کا ردعمل — کہا: جب جموں کو آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم ملے تو کشمیر میں کوئی احتجاج نہیں ہوا

29/01/2026
اے سی بی کا سوپور میں اے آر ٹی او دفتر پر چھاپہ

جموں میں اے سی بی کی کارروائی، سابق ایم ڈی اور موجودہ ڈپٹی ایم ڈی سیکوپ کے خلاف غیر قانونی تقرری پر مقدمہ درج

29/01/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش پر حملہ: وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ کا سخت کارروائی کا مطالبہ

29/01/2026
Next Post
ٹاٹا گروپ کے سابق چیئرمین سائرس مستری کی سڑک حادثہ میں موت

ٹاٹا گروپ کے سابق چیئرمین سائرس مستری کی سڑک حادثہ میں موت

سوپور میں جنگجو معاون گرفتار :پولیس

سوپور میں جنگجو معاون گرفتار :پولیس

ہماری پارٹی کے نام اور پرچم کا انتخاب عوام کریں گے:غلام نبی آزاد

ریاست جموں و کشمیر کے لوگوں کے حقوق کے لیے لڑیں گے: غلام نبی آزاد

سرکاری ملازمین کو ہر ماہ سات تاریخ تک کارکردگی کی رپورٹ دائر کرنے کی ہدایت

سرکاری ملازمین کو ہر ماہ سات تاریخ تک کارکردگی کی رپورٹ دائر کرنے کی ہدایت

آزاد آج جموں میں کریں گے ریلی

غلام نبی آزاد کا مشن کشمیر 12ستمبر سے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »