• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۹, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
شیخ عبداللہ کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا

شیخ عبداللہ کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا

by امت ڈیسک
08/09/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر: نیشنل کانفرس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ سمیت دیگر لیڈران نے شیخ عبداللہ کے مزار، واقع حضرت بل سرینگر، جاکر ان کے لئے دعا کی اور خراج عقیدت پیش کیا۔ نیشنل کانفرس لیڈران نے اس موقع پر شیخ عبداللہ کی سیاسی زندگی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ‘کشمیر میں ان کے سیاسی مقام کا کوئی مقابلہ نہیں ہے۔

قابل ذکر ہے کہ شیخ محمد عبداللہ 5 دسمبر 1905 کو سرینگر کے صورہ علاقے میں ایک متوسط گھرانے میں پیدا ہوئے تھے۔ شیخ عبداللہ نے 1920 کی دہائی میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے کیمسٹری میں ماسٹر آف سائنس کی ڈگری حاصل کی اور کشمیر واپسی کے بعد محکمہ تعلیم میں بحیثیت استاد تعینات ہوئے۔ تاہم کشمیر اُس وقت ڈوگرہ حکمرانوں کی غلامی میں تھا اور مسلمانوں کا حساس طبقہ، بھارت میں آزادی کی تحریک سے متاثر ہوکر کشمیر میں بھی انقلابی تبدیلیوں کیلئے پر تول رہا تھا۔اس احساس کو اُس وقت جلا ملی جب ایک افغان شہری نے سرینگر کی جامع مسجد میں ایک جذباتی تقریر کی اور کشمیریوں کو آزادی کیلئے اٹھ کھڑا ہونے کی تحریک دی۔ عبدالقدیر نامی اس نوجوان کو ڈوگرہ مہاراجہ کی پولیس نے گرفتار کیا۔ انکے مقدمے کی شنوائی کے موقع پر 13 جولائی 1931 کو سرینگر کے سینٹرل جیل احاطے میں سینکڑوں لوگ جمع ہوئے۔ پولیس نے اندھادھند گولیاں چلائیں جس سے 22 کشمیری مظاہرین ہلاک ہوئے تھے۔ ان کی نماز جنازہ پر شیخ محمد عبداللہ کو بحیثیت لیڈر متعارف کیا گیا۔ کہا جاتا ہے کہ ایک زخمی نے جان دیتے ہوئے شیخ عبداللہ کو کہا تھا کہ وہ کشمیریوں کے مشن آزادی کو پایۂ تکمیل تک پہنچائیں۔ اکتیس کے خونین واقعات کے بعد شیخ عبداللہ مسلم کانفرنس کے اہم ترین لیڈر بن کر سامنے آئے۔
شیخ عبد اللہ نے ڈوگرہ حکمرانوں کے ظلم کے خلاف ایک منظم تحریک چلائی جس سے ان کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ ہوا۔ آزادی کی تحریک کو سیکولر رنگ دینے کیلئے شیخ عبداللہ نے 1939 میں مسلم کانفرنس کو نیشنل کانفرنس میں تبدیل کیا۔ سنہ 1946 میں عبداللہ کی جانب سے ڈوگرہ مہاراجہ کے خلاف ‘کشمیر چھوڑ دو تحریک’ کا آغاز کیا گیا۔ تقسیم ہند کے موقع پر کشمیر پر قبائلیوں نے حملہ کیا جس کے بعد مہاراجہ ہری سنگھ سرینگر چھوڑ کر جموں بھاگ گئے جہاں انہوں نے 26 اکتوبر کو یونین آف انڈیا کے ساتھ مشروط الحاق کر لیا جبکہ سرینگر کے ہوائی اڈے پر پہلی بار بھارتی فوج اتاری گئی۔ اس موقع پر شیخ محمد عبداللہ کو جموں و کشمیر کا ایمرجنسی ایڈمنسٹریٹر مقرر کیا گیا جس کے بعد وہ وزیر اعظم بنائے گئے۔مزید پڑھیں: کون ہیں شیخ محمد عبداللہ؟شیخ عبداللہ 9 اگست 1953 تک وزارت عظمیٰ کے عہدے پر براجمان رہے لیکن اس روز انہیں ایک پولیس اہلکار نے گلمرگ سے گرفتار کیا اور انہیں معزول کرکے جیل بھیج دیا۔ مرکزی حکومت کے مطابق شیخ عبداللہ ریاست کے خلاف سازش میں ملوث تھے۔ پانچ برس بعد ان پر ‘کشمیر سازش معاملہ’ کے تحت مقدمہ چلایا گیا اور 11 برس کے لئے جیل بھیج دیا گیا۔

جیل سے رہائی کے بعد شیخ عبداللہ نے رائے شماری کی تحریک کو خیر باد کہتے ہوئے بالآخر سنہ 1975میں ‘اندرا عبداللہ ایکارڈ’ کے تحت نئی دہلی کے ساتھ اقتدار میں واپس آنے کی ڈیل قبول کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ مقرر کیے گئے۔ سنہ 1982 میں لاکھوں افراد ان کے آخری سفر میں شامل ہوئے تھے جس میں اسوقت کے صدر ہند گیانی ذیل سنگھ اور وزیر اعظم اندرا گاندھی نے بھی شرکت کی. (ای ٹی وی بھارت)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

16ویں دور کے مذاکرات کے بعد بھارت اور چین کی افواج کا انخلا شروع: وزارت دفاع

Next Post

شوپیان کے نیٹ امیدوار ملکی سطح پر 10واں رینک حاصل کیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

29/01/2026
سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

28/01/2026
اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

28/01/2026
یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
Next Post
شوپیان کے نیٹ امیدوار ملکی سطح پر 10واں رینک حاصل کیا

شوپیان کے نیٹ امیدوار ملکی سطح پر 10واں رینک حاصل کیا

بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے خان نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے خان نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

لیفٹیننٹ گورنر نے سید قمر الدین بخاری ؒکے عرس کی یاد میں  زیرو برج سے گاندربل تک کشتیوں اور شکاروں کے قافلے کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے سید قمر الدین بخاری ؒکے عرس کی یاد میں زیرو برج سے گاندربل تک کشتیوں اور شکاروں کے قافلے کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

کابینہ نے ریلوے کی اراضی کو طویل مدت کیلئے  پٹے پر دینے کی پالیسی کو منظوری دے دی : انوراگ ٹھاکر

کابینہ نے ریلوے کی اراضی کو طویل مدت کیلئے پٹے پر دینے کی پالیسی کو منظوری دے دی : انوراگ ٹھاکر

ملکہ برطانیہ انتقال کر گئیں

ملکہ برطانیہ انتقال کر گئیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »