امت نیوز ڈیسک //
کشتواڑ:نیشنل کانفرس پارٹی کے چیف و سابق وزیر اعلیٰ جموں وکشمیر ڈاکٹر فاروق عبداللہ جموں وکشمیر کے کشتواڑ کے پسماندہ علاقہ مڑواہ تا واڑون کے دورے پر ہیں۔ دورہ کے دوران ہزاروں لوگوں کو خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس سرکار نے جو کام کیا ہے وہی کام آج بھی زمینی سطح پر نظر آ رہا ہے۔ اس کے علاوہ دوسری حکومتوں نے کوئی ترقیاتی کام نہیں کیے۔
اس دوران عبداللہ نے سرکار پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مڑواہ، واڑون کو موجودہ سرکار نے بنیادی سہولیات سے محروم رکھا ہے۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مڑواہ تا واڑون کو کشمیر کے ساتھ جوڑنے کے لیے سڑک جلد از جلد شروع کرنا چاہیے اور مڑواہ تا واڑون میں ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کیا جائے اور علاقہ میں تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں جس سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس موقعے پر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے لوگوں کے ساتھ گانے بھی گائے اور انہیں ناچتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔








