امت نیوز ڈیسک //
ریاست اترپردیش کے شہر بہرائچ میں عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر نکالے گئے جلوس کے دوران کرنٹ سے سات افراد کی موت ہوگئی ہے۔
سات افراد کی موتضلع کے کوتوالی نانپارہ علاقے کے ماسو پور گاؤں میں جلوس کے دوران کرنٹ لگنے سے تین بچوں سمیت سات افراد کی موت ہو گئی ہے۔ ان اموات کی وجہ سے علاقہ میں صف ماتم بچھ گئی ہے۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
ہفتہ وحدت میں سیرت نبویؐ کے ذریعہ غلط فہمیوں کا ازالہ ممکن، مولانا کلب جواد نقویجاں بحق ہونے والوں کی شناخت الیاس ولد نفیس، تبریز ولد محمد، اصفیان ابن وسیم، ابرار ابن اشفاق کے طور پر کی گئی ہے جب کہ ہلاک ہونے والے ایک اور شخص کی شناخت تاحال سامنے نہیں آئی ہے۔









