• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
چولگام کولگام میں جنگجوﺅں اور سیکورٹی فورسز کے مابین مسلح تصادم آرائی

چولگام کولگام میں جنگجوﺅں اور سیکورٹی فورسز کے مابین مسلح تصادم آرائی

کولگام انکائونٹر میں دو عسکریت پسند ہلاک

by امت ڈیسک
11/11/2021
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(سرینگر) ضلع کولگام کے چانسر علاقے میں جمعرات کے روز سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین ہوئے تصادم میں 2 عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔ سیکورٹی فورسز نے ان کے پاس سے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔ کولگام ایس ایس پی سندیپ چکرورتی کے مطابق مارے گئے دونوں عسکریت پسندوں کی شناخت شیراز مولوی جو کہ حزب المجاہدین کا کمانڈر تھا اور دوسرا یاور بٹ کے بطور ہوئی ہے۔ ایس ایس پی کے مطابق شیراز مولوی 2016 سے ہی کافی سرگرم تھا۔ ادھر انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج وجے کمار نے ٹویٹر پر جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ ‘’کولگام میں حفاظتی عملے کے ساتھ تصادم ہوا جس میں مہلوکین کی شناخت ضلع کمانڈر شیراز مولوی اور یاور بٹ کے بطور ہوئی ہے’‘۔ وجے کمار نے بتایا کہ مذکورہ عسکریت پسند حزب المجاہدین  کے ساتھ وابستہ تھے اور وہ سیکورٹی فورسز پر حملوں، عام شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کی کارروائیوں اور دیگر تخریبی سرگرمیوں میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کو انتہائی مطلوب تھے۔ آئی جی کشمیر کا مزید کہنا تھا کہ حزب کمانڈر شیراز مولوی سال 2016 سے سرگرم تھا اور اُس کی ہلاکت سیکورٹی ایجنسیوں کیلئے بہت بڑی کامیابی ہے۔

#KulgamEncounterUpdate: Killed #terrorists identified as District commander of HM Shiraz Molvi & Yawar Bhat. Shiraz was active since 2016 & was involved in #recruiting innocent youth into terror ranks & several civilian #killings. A big success for us: IGP Kashmir @JmuKmrPolice

— Kashmir Zone Police (@KashmirPolice) November 12, 2021

پولیس حکام  نے بتایا کہ اندھیرا چھا جانے کے نتیجے میں آپریشن کو صبح تک موخر کیا گیا اور جمعہ علیٰ الصبح ہی فورسز اور وہاں پر موجود ملی ٹینٹ کے درمیان پھر سے گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا اور کئی منٹوں تک جاری جھڑپ کے بعد تصادم کی جگہ حزب کمانڈر شیراز مولوی کی لاش برآمد کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ تصادم کی جگہ اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔ واضح رہے کہ یہ آپریشن گزشتہ روز جمعرات سے ہی جاری تھا،  علاقے میں دو جنگجوﺅں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج، سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس نے مشتر کہ طور پر علاقے کو محاصرے میں لیا اور تلاشی آپریشن شروع کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق جونہی علاقے میں فوج و فورسز نے تلاشی آپریشن شروع کر دیا تو وہاں چھپے بیٹھے جنگجوﺅں نے فرار ہونے کی کوشش میں فورسز پر فائرنگ کی جس کے ساتھ ہی فورسز نے بھی مورچہ زن ہوکر جوابی کارروائی کی اور علاقے میں دو بدو جھڑپ شروع ہوئی۔ فائرنگ کے ساتھ ہی علاقے میں جنگجوﺅں کے فرار ہونے کے تمام راستے سیل کر دئے گئے جبکہ محاصرے میں پھنسے جنگجوﺅں کو خود سپردگی کرنے کیلئے کہا گیا تاہم انہوں نے پیشکش ٹھکرا دی تھی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

رانچی میں کشمیری نوجونوں پر حملہ، پاکستان مردہ باد کے نعرے لگانے کے لئے کہا گیا

Next Post

سعودی عرب کا مختلف شعبوں میں مہارت رکھنے والوں کو شہریت دینے کا اعلان

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
Next Post
سعودی عرب کا مختلف شعبوں میں مہارت رکھنے والوں کو شہریت دینے کا اعلان

سعودی عرب کا مختلف شعبوں میں مہارت رکھنے والوں کو شہریت دینے کا اعلان

بمنہ: فورسز کی کاروائی میں مشتبہ ملی ٹنٹ ہلاک

بمنہ: فورسز کی کاروائی میں مشتبہ ملی ٹنٹ ہلاک

افغانستان کے ساتھ عملی روابط ضروری: ٹرائیکا اجلاس اعلامیہ

افغانستان کے ساتھ عملی روابط ضروری: ٹرائیکا اجلاس اعلامیہ

اتراکھنڈ: دہرادون میں دو کشمیری طلباء کو حراست میں لیا گیا

اتراکھنڈ: دہرادون میں دو کشمیری طلباء کو حراست میں لیا گیا

تاریخی جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ کی ادائیگی پر پابندی مداخلت فی الدین: انجمن اوقاف

تاریخی جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ کی ادائیگی پر پابندی مداخلت فی الدین: انجمن اوقاف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »