• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
افغانستان کے ساتھ عملی روابط ضروری: ٹرائیکا اجلاس اعلامیہ

افغانستان کے ساتھ عملی روابط ضروری: ٹرائیکا اجلاس اعلامیہ

اعلامیے میں طالبان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ تمام بین الاقوامی دہشت گرد گروہوں سے روابط ختم کریں اور افغان سرزمین کو ہمسایہ ممالک اور پوری دنیا کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں۔

by امت ڈیسک
11/11/2021
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(اسلام آباد) پاکستان کے دارلخلافہ اسلام آباد میں جمعرات کو افغانستان کے متعلق "ٹرائیکا پلس” اجلاس کے 13 نکاتی مشترکہ اعلامیے میں طالبان سے کہا گیا ہے کہ وہ ساتھی افغانوں کے ساتھ مل کر ایک جامع اور نمائندہ حکومت کی تشکیل کے لیے اقدامات کریں۔ اعلامیے میں طالبان سے مزید کہا گیا ہے کہ وہ افغان معاشرے کے تمام عناصر کی شمولیت کے لیے مساوی حقوق فراہم کرے۔ پاکستانی دفتر خارجہ میں ہونے والے اس اجلاس میں پاکستان، امریکہ اور چین کے وفود اور روس کے پاکستان میں تعینات سفیر نے شرکت کی۔ اجلاس میں افغانستان کے اندر امن و استحکام اور موجودہ صورتحال پر بات چیت کی گئی۔افغانستان کے ساتھ رابطوں کے حوالے سے کہا گیا کہ ’اعتدال پسند اور دانش مندانہ پالیسیوں کے نفاذ کی حوصلہ افزائی کے لیے طالبان کے ساتھ عملی روابط ضروری ہیں۔ اور یہ کہ عملی روابط جلد از جلد ایک مستحکم اور خوشحال افغانستان کے حصول میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔‘ اجلاس میں زور دیا گیا کہ وہ (طالبان) ملک بھر میں تعلیم تک مکمل اور مساوی رسائی فراہم کرنے کے لیے کوششیں تیز کریں۔ اجلاس کے دوران افغانستان میں ہونے والے حالیہ دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کی گئی۔ نیز طالبان سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ تمام بین الاقوامی دہشت گرد گروہوں سے روابط ختم کریں اور افغان سرزمین کو دہشت گردوں کے ہاتھوں ہمسایہ ممالک اور پوری دنیا کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں۔ ٹرائیکا پلس کا اجلاس صبح 11 بجے شروع ہوا۔ جب اجلاس میں وفود گفتگو کر چکے تو انہوں نے اسلام آباد میں موجود طالبان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی سے دفتر خارجہ میں ملاقات کی اور انہیں مشترکہ لائحہ عمل اور مطالبات سے آگاہ کیا۔ اُن سے ملاقات کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔ واضح رہےامیر خان متقی بدھ کی شام تین روزہ دورے پراسلام آباد پہنچے ہیں۔ انہیں اس دورے کی دعوت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے حالیہ دورہ افغانستان کے دوران دی تھی۔ افغان وفد کی وزیراعظم عمران خان  سے بھی ملاقات ہوئی اور جمعرات کی شام کو اجلاس کے بعد افغان وفد نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔ طالبان کی جانب سے کابل کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد سینیئر افغان حکام کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ اجلاس میں افغانستان میں پیدا ہونے والے انسانی بحران معاشی حالات پرتشویش کا اظہار کیا گیا۔ اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ افغان عوام کی ان مسائل کے حل کے لیے مدد کی جائے گی اور افغانستان کے حوالے سے اقوام متحدہ سکیورٹی کونسل کی قرارداد کی روشنی میں افغانستان کی سالمیت و خود مختاری کا احترام کیا جائے گا۔ اجلاس میں طالبان سے کہا گیا کہ اففانستان کا دہشت گردی اور دیگر سے جرائم سے پاک رہنا ہی خطے کےاستحکام کے لیے ضروری ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بمنہ: فورسز کی کاروائی میں مشتبہ ملی ٹنٹ ہلاک

Next Post

اتراکھنڈ: دہرادون میں دو کشمیری طلباء کو حراست میں لیا گیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
Next Post
اتراکھنڈ: دہرادون میں دو کشمیری طلباء کو حراست میں لیا گیا

اتراکھنڈ: دہرادون میں دو کشمیری طلباء کو حراست میں لیا گیا

تاریخی جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ کی ادائیگی پر پابندی مداخلت فی الدین: انجمن اوقاف

تاریخی جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ کی ادائیگی پر پابندی مداخلت فی الدین: انجمن اوقاف

مخصوص دکانوں سے کتابیں اور وردیاں خریدنے پروالدین کو مجبور کیاجارہا ہے

مخصوص دکانوں سے کتابیں اور وردیاں خریدنے پروالدین کو مجبور کیاجارہا ہے

ملٹری ایریا کے ارد گرد ایک ہزار گز تک تعمیرات پر پابندی

ملٹری ایریا کے ارد گرد ایک ہزار گز تک تعمیرات پر پابندی

محکمہ بجلی نے صارفین پر بجلی گراتے ہوئے “پوری وادی میں اندھیرا قائم کیا

بجلی کی آنکھ مچولی اور پانی کی عدم دستیابی کے باعث شہر ودیہات میں ہاہا کار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »