امت نیوز ڈیسک //
سرینگر : جموں و کشمیر پولیس نے تین ہائبرڈ عسکریت پسندوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 10 کلوگرام آئی ای ڈی اور دو دستی بم برآمد کیے ہیں۔
ایک پولیس اہلکار نے کے ڈی سی کو بتایا کہ پولیس نے دو ہائبرڈ عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا جن کی شناخت عامر مشتاق ڈار ولد مشتاق احمد ڈار ساکنہ اقبال آباد سوزیت بڈگام اور کابل رشید ولد عبدالرشید ڈار ساکنہ سائکاپ محلہ ایچ ایم ٹی سرینگر کے طور پر ہوئی. ان کے قبضے سے دو دستی بم برآمد ہوئے۔ انہوں نے اپنے ایک اور ساتھی عاقب جمال بھٹ ولد محمد جمال بھٹ ولد سوزیت بڈگام کے نام کا انکشاف کیا جسے بھی گرفتار کیا گیا اور ابتدائی جانچ کے دوران اس کے قبضے سے آئی ای ڈی کے بارے میں انکشاف کیا گیا تھا۔
سرینگر پولیس اور 62 آر آر کی ایک مشترکہ ٹیم نے اسکے انکشاف پر رنگریٹھ میں تقریباً 10 کلو گرام کا آئی ای ڈی برآمد کیا ہے۔ ایف آئی آر نمبر 69/2022 کے تحت یو اے پی اے، دھماکہ خیز مواد ایکٹ اور آرمس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت تھانہ چھانہ پورہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ تینوں افراد لشکر طیبہ/TRF سے وابستہ ہیں۔ مزید حقائق جاننے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔







