• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, فروری ۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
دفعہ 370 کا جموں و کشمیر میں امن قائم کرنے سے کوئی تعلق نہیں: امیت شاہ

الیکشن کے بعد ہی سٹیٹ ہوڈ بحال ہوگا: امیت شاہ

by امت ڈیسک
17/11/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر // مرکزی سرکار جموں کشمیر کو ریاستی درجہ دینے کے اپنے وعدے پر کار بند ہے کا اعلان کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ پہلے حد بندی کمیشن قائم کیا گیا تھا۔ اب ووٹر لسٹوں پر نظرثانی کا عمل جاری ہے جس کے بعد اسمبلی انتخابات ہوں گے اور پھر ریاست کا درجہ دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جموںکشمیر میں صورتحال کافی بہتر ہے اور 90دہائی کے وہ دن گئے جب ایک دن میں 20لوگوں کو مارا جاتا تھا ۔ اسی دوران انہوں نے کہا کہ وادی میں کشمیری پنڈتوں کے تحفظ فراہم کرنے کیلئے کئی سارے اقدامات اٹھائیں گئے ہیں ۔ گجرات میں آج تک کے کنکلیو پروگرام میں وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ جموں کشمیر کو ریاستی درجہ دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے موقف میں بالکل واضح ہے۔”سب سے پہلے حد بندی کمیشن قائم کیا گیا تھا۔ اب ووٹر لسٹوں پر نظرثانی کا عمل جاری ہے جس کے بعد اسمبلی انتخابات ہوں گے اور پھر ریاست کا درجہ دیا جائے گا۔“دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں حالات بہتر ہونے کے باوجود کشمیری پنڈتوں پر حملے ہو رہے ہیں کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ کشمیری پنڈتوں کے خلاف مظالم 1990 سے جاری ہیں لیکن اگر آپ اعداد و شمار کو دیکھیں تو یہ آئین ہند کے دفعہ370 کو منسوخ کرنے کے بعد سب سے کم ہو گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کشمیری پنڈتوں کی حفاظت کیلئے بہت سے اقدامات کیے گئے ہیں لیکن انہوں نے مزید کہا کہ ملی ٹنسی مکمل طور پر قابو میں نہیں ہے اور اسے ختم کرنے میں وقت لگے گا۔تاہم انہوں نے زور دے کر کہا کہ وادی میں دہشت گردی کے واقعات میں 80 فیصد کمی آئی ہے۔انہوں نے کہا ”اگرچہ ہم ملی ٹنسی کے واقعات کی تعداد 100 سے کم ہو کر 20 تک لے کر اچھی سمت میں جا رہے ہیں، لیکن ہمارا ہدف یہ ہے کہ یہ 20 فیصد واقعات بھی رونما نہ ہوں“۔ وزیر داخلہ نے یاد دلایا کہ سال 1990سے 1998کے دوران جموں و کشمیر میں ایک دن میں 20 یا 25 لوگ مارے گئے تھے۔تاہم وہ دن گئے اور اب آپ خود دیکھیں کہ زمینی سطح پر کیا تبدیلی ہے ۔ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کب ہوں گے اس سوال کے جواب میں شاہ نے جواب دیا: "جب الیکشن کمیشن چاہے۔ امیت شاہ نے کہا کہ یونیفارم سول کوڈ (یو سی سی) اپنے آغاز سے ہی بی جے پی کا ایجنڈا رہا ہے اور ایسا کوئی انتخابی منشور نہیں ہے جہاں انہوں نے یو سی سی کا ذکر نہ کیا ہو۔شاہ نے کہا ”یکساں سول کوڈ ہماری پارٹی کا ایجنڈا رہا ہے جب سے یہ 1950 میں بنی تھی۔ اس مسئلے پر ہمارے بانی شیاما پرساد مکھرجی نے وزیر تجارت اور صنعت کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا اور بھارتیہ جن سنگھ کا سنگ بنیاد رکھا۔“

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کشمیر کے تین اسکالرز پرائم منسٹر ریسرچ فیلو شپ کیلئے منتخب

Next Post

لیفٹیننٹ گورنر نے پانچ روزہ کسان میلے کا افتتاح کیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

31/01/2026
سجاد لون کی میوہ صنعت کو نقصان پہنچنے پر حکومت کی تنقید

مہراج ملک کو غلط طور پر حراست میں رکھا گیا، ان کے خلاف کوئی مضبوط مقدمہ نہیں: سجاد لون

31/01/2026
ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

31/01/2026
کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

31/01/2026
ادھمپور میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوکے درمیان تصادم شروع

کشتواڑ میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جھڑپ

31/01/2026
اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
Next Post
لیفٹیننٹ گورنر نے پانچ روزہ کسان میلے کا افتتاح کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے پانچ روزہ کسان میلے کا افتتاح کیا

فاروق عبداللہ نیشنل کانفرس صدر عہدے سے مستعفی

فاروق عبداللہ نیشنل کانفرس صدر عہدے سے مستعفی

کشمیر: اگلے 36 گھنٹوں کے دوران برف و باراں کا امکان

کشمیر: اگلے 36 گھنٹوں کے دوران برف و باراں کا امکان

این آئی ٹی سرینگر کے پروفیسر اسد الرحمان برکس میں شرکت کریں گے

این آئی ٹی سرینگر کے پروفیسر اسد الرحمان برکس میں شرکت کریں گے

راجوری میں جاسوسی ریکیٹ کا پردہ فاش، دو گرفتار

پٹن بارہمولہ میں دو منشیات فروش گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »