امت نیوز ڈیسک //
کولگام، 21 نومبر: ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس رخسار احمد اس وقت مٹن اننت ناگ میں آئی آر 10ویں بٹالین میں تعینات تھے، سعودی عرب میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔ایک اہلکار نے بتایا کہ 55 سالہ ڈپٹی ایس پی رخسار احمد جو جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے چندیاں پجن علاقے کے رہنے والے تھے، پیر کی دوپہر سعودی عرب میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔
انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے چند روز قبل سعودی عرب گئے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ متوفی پہلے بے ہوش ہوا اور اسے اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔









