• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۹, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ہم عسکریت پسندی کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے پُراعتماد ہیں: منوج سنہا

ہم عسکریت پسندی کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے پُراعتماد ہیں: منوج سنہا

by امت ڈیسک
09/12/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں: جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں میں کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان کی صدارت میں پیغام انسانیت کے موضوع پر ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے خطاب کیا۔ عارف محمد خان نے اپنے صدارتی خطاب میں مختلف مذاہب کے پیغام پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ سیکولر اِزم بھارتی سماج کی قدیم خصوصیت رہی ہے اور ڈوگرہ صدر سبھا جیسی تنظیمیں ہماری قدیم بھارتی ثقافت کی موروثی اقدار اور روایات کی نمائندگی کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خوشحالی اور ترقی کے لیے اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہماری قوم تنوع میں اتحاد کا گھر ہے اور اس نے ہمیشہ اس سرزمین پر آنے والے ہر مذہب کا خیرمقدم کیا ہے۔ بہت سے مذاہب کا اس سرزمین سے گہرا تعلق ہے جس کے بارے میں بہت سے لوگ نہیں جانتے۔

وہیں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ‘اس کنونشن نے امن، سماجی مساوات اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے ابدی اور آفاقی پیغام کو پھیلانے کے لیے ایک منفرد پلیٹ فارم فراہم کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک عظیم تہذیب کے وارث ہیں جو ہمیشہ عالمی امن اور عالمگیر بھائی چارے پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مفکرین اور افراد کو بے پناہ اخلاقی قوت سے فائدہ اٹھانا چاہیے اور معاشرے کے لیے ایک جامع ماحولیاتی نظام بنانے میں حصہ لینا چاہیے۔ ہم امن کے لیے نئے خطرات کا مشاہدہ کر رہے ہیں اور پڑوسی ملک کی طرف سے کی جانے والی شدت پسندی ان میں سے ایک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم شدت پسندی کے خطرے سے مضبوطی سے نمٹ رہے ہیں اور اپنی سرزمین سے اس لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پراعتماد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے رواں برس جی 20 کی صدارت سنبھال لی ہے جو ہمارے ثقافتی ورثے میں شامل امن، دوستی اور تعاون کا پیغام دنیا کے لیے رہنما اصول بننا چاہیے۔

ڈوگرہ صدر سبھا کے صدر ٹھاکر گلچین سنگھ چرک نے اپنے استقبالیہ خطاب میں ڈوگرہ صدر سبھا کی بنیاد اور پیغام انسانیت پر کانفرنس کے انعقاد کے مقاصد پر روشنی ڈالی۔اس موقع پر ڈوگرہ صدر سبھا کے عہدیداران اور سینئر اراکین، سماج کی سرکردہ شخصیات اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کشمیر اور بجلی کا بحران: سرد ترین شب و روز میں بجلی کی گمشدگی کسی عذاب سے کم نہیں

Next Post

جموں و کشمیر میں چھ ماہ کے دوران انتخابات ہونے چاہئیے : غلام نبی آزاد

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

28/01/2026
اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

28/01/2026
یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

28/01/2026
Next Post
جموں و کشمیر میں چھ ماہ کے دوران انتخابات ہونے چاہئیے : غلام نبی آزاد

جموں و کشمیر میں چھ ماہ کے دوران انتخابات ہونے چاہئیے : غلام نبی آزاد

جموں کشمیر تنظیم نو ایکٹ میں حد بندی کمیشن کی سفارشات شامل کی جائیں : سشیل مودی

جموں کشمیر تنظیم نو ایکٹ میں حد بندی کمیشن کی سفارشات شامل کی جائیں : سشیل مودی

پی ایم مودی سمیت متعدد رہنماؤں نے سونیا گاندھی کو سالگرہ کی مبارکباد دی

پی ایم مودی سمیت متعدد رہنماؤں نے سونیا گاندھی کو سالگرہ کی مبارکباد دی

کشمیر میں برفباری، سرینگر لیہہ شاہراہ ٹریفک کے لیے بند

کشمیر میں برفباری، سرینگر لیہہ شاہراہ ٹریفک کے لیے بند

کرناٹک: کالج میں چار لڑکوں کا برقعہ پہن کر ڈانس، چاروں طلبا معطل

کرناٹک: کالج میں چار لڑکوں کا برقعہ پہن کر ڈانس، چاروں طلبا معطل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »