• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۹, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ہم سب کو امن کا پہرے دار بننا ہو گا: دلباغ سنگھ

ہم سب کو امن کا پہرے دار بننا ہو گا: دلباغ سنگھ

by امت ڈیسک
21/12/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
ترال:عسکریت پسندی کا راستہ اپنانے والے نوجوانوں کو قومی دھارے میں آنے کی اپیل کرتے ہوئے ڈی جی پولیس دلباغ سنگھ نے کہا ہے کہ ہمیں ماضی کی غلطیوں کو دہرانا نہیں چاپیے، بلکہ مستقبل کی فکر کرنی چاہیے۔ دلباغ سنگھ نے آج جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں پولیس اسٹیشن کی نئی عمارت کا افتتاح کرنے اور ایک پولیس پبلک دربار کی صدارت کے دوران ان خیالات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ کبھی ترال علاقے عسکریت پسندی کا گڑھ تصور کیا جاتا تھا،لیکن پولیس اور پبلک کے اشتراک سے اب یہاں کے حالات بدل گئے ہیں اور اب یہاں امن کا ماحول پیدا ہوا ہے اور یہ علاقہ عسکریت پسندی سے پاک ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ طاقتیں یہ سب کچھ برداشت نہیں کرسکتی کیونکہ وہ خون خرابے کو جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

دلباغ سنگھ نے کہا کہ ہمیں امن کے دشمنوں کے منصوبوں کو خاک میں ملانا ہوگا کیونکہ اب لوگ اس پروپگنڈہ کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے جس کے تحت نوجوانوں کو زندگی کی قیمت چکانی پڑھ رہی ہے۔

دلباغ سنگھ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہم سب کو امن کا پہریدار بننا چاہیے اور ملک دشمن طاقتوں کے بہکاوے میں نہیں آنا چاہیے، کیونکہ جو نوجوان اس راستے پر چلے وہ اپنی زندگی کی جنگ ہار گئے اور ان کو اس کی قیمت چکانی پڑی۔ انہوں نے کہا ہم سب کو سوچنا ہوگا کہ کہ کس طرح امن وامان کا ماحول پیدا ہو اور اس کے لیے راہ ہموار ہو سکے۔

پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے ترال میں پولیس اسٹیشن کی نئی عمارت کا افتتاح کیا اور ایک بڑے عوامی دربار کی صدارت کی۔ اس موقع پر اے ڈی جی پی وجے کمار، اے ڈی جی پی ارمڈ سید جاوید گیلانی اور ایس ایس پی اونتی پورہ محمد یوسف بھی موجود تھے۔

اس موقع پر ترال کے سبھی دیہات سے آئے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شمولیت کی اور اپنے اپنے مسائل بیان کئے۔ مقامی لوگوں نے ترال میں بھی اسپیشل پولیس بھرتی اور دیگر مطالبات پیش کیے، جن پر موصوف نے ہمدردانہ غور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ عوامی جلسے سے ایس ایس پی اونتی پورہ محمد یوسف، اسٹیزن کونسل کے فاروق ترالی، ڈی ڈی سی ممبر اوتار سنگھ اور گجروبکروال کانفرنس کے چودھری یاسین پوسوال نے بھی خطاب کیا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں میں گرفتار صحافی کو ضمانت پر رہا کیا گیا

Next Post

بارہمولہ سڑک حادثہ میں دو شیزہ لقمہ اجل، 10 دیگر زخمی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

28/01/2026
اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

28/01/2026
یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

28/01/2026
Next Post
بارہمولہ سڑک حادثہ میں دو شیزہ لقمہ اجل، 10 دیگر زخمی

بارہمولہ سڑک حادثہ میں دو شیزہ لقمہ اجل، 10 دیگر زخمی

” ملی ٹنسی “کا حصہ بننے والے کو بخشا نہیں جائے گا: منوج سنہا

” ملی ٹنسی “کا حصہ بننے والے کو بخشا نہیں جائے گا: منوج سنہا

دفعہ370کی منسوخی کے بعد 2021تک جموں و کشمیر میں سیکورٹی پر 9 ہزارکروڑ روپے خرچ:وزارتِ داخلہ

2019سے 2021کے درمیان جموں کشمیر میں 73 سیکورٹی اہلکار مارے گئے : وزارت داخلہ

بندوق اور گولی کے بعد اب نوجوانوں کو منشیات سے تباہ کیا جارہا: دلباغ سنگھ

بندوق اور گولی کے بعد اب نوجوانوں کو منشیات سے تباہ کیا جارہا: دلباغ سنگھ

کسانوں کے قرض معاف کرنے کا زمانہ اب ختم: منوج سنہا

کسانوں کے قرض معاف کرنے کا زمانہ اب ختم: منوج سنہا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »