• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
طالبان یونیورسٹی کے دروازے بند کرسکتے ہیں لیکن خواتین کے ذہنوں کو نہیں: ملالہ یوسف زئی

طالبان یونیورسٹی کے دروازے بند کرسکتے ہیں لیکن خواتین کے ذہنوں کو نہیں: ملالہ یوسف زئی

by امت ڈیسک
22/12/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
طالبان کی جانب سے افغان خواتین کے اعلیٰ تعلیم پر پابندی عائد کرنے کے اقدام کی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے بھی مذمت کی۔ ملالہ یوسفزئی نے سماجی رابطہ کی سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ طالبان ملک میں تمام کلاس رومز اور یونیورسٹی کے دروازے بند کر سکتے ہیں لیکن وہ خواتین کے ذہنوں کو کبھی بند نہیں کر سکتے۔ طالبان لڑکیوں کو علم حاصل کرنے سے نہیں روک سکتے، وہ لڑکیوں کی سیکھنے کی جستجو کو نہیں مار سکتے۔

اس سے قبل، امریکہ، پاکستان اور یورپی یونین نے بھی طالبان کے فیصلے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے تعلیم کو "بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ انسانی حق” قرار دیا اور خبردار کیا کہ طالبان کے اس ناقابل قبول موقف سے ان کے لیے نتائج برآمد ہوں گے اور گروپ کو عالمی برادری سے مزید الگ تھلگ کر دیا جائے گا۔امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ٹویٹ کیا کہ طالبان کے اس فیصلے سے بہت مایوسی ہوئی ہے۔ افغان خواتین بہتر کی مستحق ہیں، افغانستان بہتر کا مستحق ہے، طالبان نے عالمی برادری کی طرف سے قبول کیے جانے کے اپنے مقصد کو یقینی طور پر پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ وہیں پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ خواتین پر پابندی طالبان کا انتہائی مایوس کن فیصلہ ہے، لیکن اس مسئلے کو حل کرنے کا بہترین طریقہ افغان حکمرانوں کے ساتھ بات چیت ہی ہے۔ بھٹو نے یہ بات منگل کو اپنے دورہ واشنگٹن کے دوران کہی۔

واضح رہے کہ طالبان نے اپنے 1996-2001 کے دور حکومت کے مقابلے میں نرم رویہ اپنانے کا وعدہ کیا تھا، لیکن گزشتہ منگل کے روز انہوں نے خواتین کی اعلیٰ تعلیم پر پابندی لگا دی، جبکہ اس سے پہلے طالبان لڑکیوں کو سیکنڈری اسکول جانے پر پابندی لگا چکا ہے۔ افغانستان کی مقامی میڈیا طلوع نیوز نے رپورٹ کیا کہ وزارت اعلیٰ تعلیم کی طرف سے تمام سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں کو جاری کردہ ایک خط میں افغانستان میں طالبات کے لیے اعلیٰ تعلیم معطل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

وزیر برائے اعلیٰ تعلیم ندا محمد ندیم کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آپ سب کو مطلع کیا جاتا ہے کہ خواتین کی تعلیم کو معطل کرنے کے مذکورہ حکم پر اگلا نوٹس آنے تک عمل درآمد کیا جائے۔ افغان حکومت کے اس فیصلے کی دنیا بھر میں مذمت کی جا رہی ہے اور اقوام متحدہ نے طالبان حکومت سے فوری طور پر اس پابندی کو منسوخ کرنے کو کہا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ہندوستان اور چین کے درمیان فوجی کمانڈر سطح کی میٹنگ

Next Post

دوران حراست شہری گمشدگی،غیر مقامی وٹروں کا اندراج،نئے اراضی قوانین عوامی نیشنل کانفرنس کا’پی اے جی ڈی‘ کو ہنگامی نشست طلب کرنے کا مشورہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب بی ایس ایف اہلکار لاپتہ

کیرن سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج کی ہوائی فائرنگ، بھارتی فوج کا محتاط جواب

21/01/2026
حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

21/01/2026
جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

21/01/2026
Next Post
دوران حراست شہری گمشدگی،غیر مقامی وٹروں کا اندراج،نئے اراضی قوانین عوامی نیشنل کانفرنس کا’پی اے جی ڈی‘ کو ہنگامی نشست طلب کرنے کا مشورہ

دوران حراست شہری گمشدگی،غیر مقامی وٹروں کا اندراج،نئے اراضی قوانین عوامی نیشنل کانفرنس کا’پی اے جی ڈی‘ کو ہنگامی نشست طلب کرنے کا مشورہ

جموں وکشمیر: ترقی کا خواب، بس اک سراب!

جموں وکشمیر: ترقی کا خواب، بس اک سراب!

نیشنل کانفرنس :ڈاکٹر فاروق عبداللہ پھر سے پارٹی صدر منتخب

دفعہ 370 کے مطالبے سے دستبرادی کیوں؟

سوپور واقعہ:المیہ در المیہ

سوپور واقعہ:المیہ در المیہ

سوپور سانحہ:کیا غربت کے باعث لڑکی نے خودکشی کی؟

سوپور سانحہ:کیا غربت کے باعث لڑکی نے خودکشی کی؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »