امت نیوز ڈیسک //
سٹیٹ انوسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) نے ہفتہ کو علی شاہ
گیلانی اور جماعت اسلامی کی 20 سے زائد جائیدادیں ضبط کر لیں۔ سر کا زرائع کے حوالے سے خبر رساں ایجنسی بی این ایس نے بتایا کہ حکام نے ہفتہ کے روز بتایا کہ برزلہ میں حریت کانفرنس (جی) کے سابق چیئر مین مرحوم سید علی گیلانی کے نام پر درج کم از کم 20 جائیدادیں ضبط کرلیں۔
انہوں نے بتایا کہ ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (SIA) کی سفارشات پر کشمیر کے مختلف اضلاع میں یہ جائیدادیں ضبط کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ایس آئی اے بڈگام ماگام، پلوامہ ، اونتی پورہ، کو لگام اور سری نگر اضلاع میں بھی چھاپے مار رہی ہے۔ بتادیں کہ ضلع مجسٹریٹ (ڈی ایم) سری نگر نے پہلے ہی جماعت اسلامی (جے آئی ) کی تین املاک کو سیل کرنے کا حکم دیا تھا جس میں دو منزلہ رہائشی مکان بھی شامل ہیں جن میں 17 مرلہ ملکیتی اراضی بر زلہ ، سری نگر میں سید علی گیلانی کے نام پر درج ہے۔
واضح رہے کہ ایس آئی اے نے جموں و کشمیر بھر میں جماعت اسلامی کی 188 جائیدادوں کی نشاندہی کی ہے جنہیں یا تو مطلع کر دیا گیا ہے یا مزید قانونی کارروائی کے لیے مطلع کیے جانے کے عمل میں ہیں۔ یہ کاروائی کیس ایف آئی آر نمبر 17/ 2019 زیر دفعہ 11،10 اور 13 پولیس تھانہ بٹہ مالو کے تحت کی جارہی ہے اور اس معاملہ کی جانچ ایس آئی اے کر رہی ہے۔










