امت نیوز ڈیسک //
نو منتخب ڈی ڈی سی ممبر در گولہ کپوار و ایڈوکیٹ آمنہ مجید نے صدر نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبد اللہ رکن پارلیمان ) سے ملاقات کی۔ نیشنل کانفرنس کے سر پرست اعلی ڈاکٹر فاروق عبد اللہ نے ڈی ڈی سی ممبر کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں نے اپنا قیمتی ووٹ دیکر آپ کو اپنا نمائندہ بچنا ہے اور مجھے اُمید ہے کہ عوام کے اس فیصلے کو صحیح ثابت کریں گی اور اپنے علاقے کے لوگوں کے مسائل و مشکلات کو حل کرنے میں ہمیشہ پیش پیش رہیں گی۔
انہوں نے کہا کہ عملی سیاست میں خواتین کی شمولیت کے لئے نیشنل کانفرنس نے بہت سارا کام کیا ہے اور مجھے امید ہے بحیثیت ایک خاتون عوامی اعتماد پر کھرا اتریں گی اور خود کو عوام کیلئے وقف رکھے گی۔ ایڈوکیٹ آمنہ مجید نے اس موقعے پر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی نوٹس میں اپنے علاقے کے لوگوں کو در پیش مسائل و مشکلات سے بھی آگاہ کیا۔









