• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
شاندار صدی کا ایشور کے قدموں میں اختتام، والدہ کے انتقال پر پی ایم مودی کا ٹویٹ

شاندار صدی کا ایشور کے قدموں میں اختتام، والدہ کے انتقال پر پی ایم مودی کا ٹویٹ

by امت ڈیسک
30/12/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے والدہ کے انتقال پر افسوس و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے والدہ کے انتقال پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘شاندار صدی کا اختتام ایشور کے قدموں میں ہوا …میں نے ہمیشہ اپنی ماں میں اس تثلیث کو محسوس کیا، جس میں ایک سنیاسی کا سفر، ایک بے لوث کرما یوگی کی علامت اور اقدار سے مزین زندگی کو شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ جب میں ان سے ان کی 100ویں سالگرہ پر ملا تو انہوں نے ایک بات کہی تھی جو ہمیشہ یاد رکھوں گا کہ ذہانت سے کام لینا اور زندگی کو پاکیزگی سے گزارنا۔’

وزیر اعظم نریندر مودی اپنی والدہ کے انتقال کی خبر ملتے ہی احمد آباد روانہ ہو گئے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرا بین کا انتقال جمعہ کی صبح ہوا۔ 100 سال کی عمر میں ہیرا بین نے احمد آباد میں آخری سانس لی۔ بدھ کو ہی طبیعت بگڑنے کے بعد انہیں احمد آباد کے یو این مہتا انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اینڈ ریسرچ سینٹر میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں ہسپتال نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی حالت مستحکم ہے، لیکن بڑھتی عمر کے سبب ان کی صحت نے ساتھ نہیں دیا اور آج ان کا انتقال ہوگیا۔ گذشتہ روز والدہ سے ملاقات کرنے اور ان کی خیریت دریافت کرنے وزیراعظم احمد آباد پہنچے اور وہاں سے والدہ کی حالت جاننے کے لیے یو این مہتا اسپتال گئے۔ پی ایم مودی کی ماں ہیرا بین کی صحت بدھ کو خراب ہوئی تھی۔ اس کے بعد انہیں احمد آباد کے یو این مہتا اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں آج انہوں نے زندگی کی آخری سانس لی۔

اس سال پی ایم نے اپنی والدہ کی سالگرہ کے موقع پر ‘ماں’ کے عنوان سے اپنے بلاگ میں لکھا تھا کہ آج میں یہ بتاتے ہوئے انتہائی خوشی محسوس کر رہا ہوں کہ میری والدہ محترمہ ہیرابین سو سال میں داخل ہو رہی ہیں۔ یہ ان کا صد سالہ سالگرہ ہونے جا رہا ہے۔ اگر میرے والد باحیات ہوتے تو وہ بھی گذشتہ ہفتے اپنی 100ویں سالگرہ مناتے۔ 2022 ایک خاص سال ہے کیونکہ میری والدہ کی 100ویں سالگرہ شروع ہو رہی ہے اور میرے والد نے اسے مکمل کر چکے ہوتے۔ وزیر اعظم مودی نے بلاگ میں مزید لکھا کہ "مجھے اس میں کوئی شک نہیں کہ میری زندگی میں جو کچھ اچھا ہے، اور میرے کردار میں جو کچھ بہتر ہے، وہ میرے والدین سے منسوب کیا جا سکتا ہے۔ آج جب میں دہلی میں بیٹھا ہوں، ماضی کی یادوں سے بھرا ہوا ہوں۔”

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

مظفر پرے ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی سے مستعفی

Next Post

ہیرابین کے انتقال پر سیاسی و سماجی رہنماؤں نے خراج عقیدت پیش کی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
Next Post
ہیرابین کے انتقال پر سیاسی و سماجی رہنماؤں نے خراج عقیدت پیش کی

ہیرابین کے انتقال پر سیاسی و سماجی رہنماؤں نے خراج عقیدت پیش کی

بڈگام پولیس نے برفباری میں پھنسے ہوئے 52 سیاحوں کو بچایا

بڈگام پولیس نے برفباری میں پھنسے ہوئے 52 سیاحوں کو بچایا

بہار میں چینی خاتون پولیس حراست میں، دلائی لامہ کی جاسوسی کا شبہ

بہار میں چینی خاتون پولیس حراست میں، دلائی لامہ کی جاسوسی کا شبہ

بھارتی کرکٹر رشبھ پنت سڑک حادثہ میں زخمی

بھارتی کرکٹر رشبھ پنت سڑک حادثہ میں زخمی

خراب موسم کے سبب سرینگر ائیرپورٹ پر پروازیں معطل

خراب موسم کے سبب سرینگر ائیرپورٹ پر پروازیں معطل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »