• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
راجوری میں شہریوں کی ہلاکت کے بعد احتجاجی مظاہرہ

راجوری میں شہریوں کی ہلاکت کے بعد احتجاجی مظاہرہ

by امت ڈیسک
02/01/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
راجوری: گزشتہ روز جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے ڈانگری علاقہ میں فائرنگ کی وجہ سے چار لوگوں کی موت واقع ہوگئی، اسی علاقہ میں صبع ایک اور بلاسٹ ہوا جس میں مزید دو لوگوں کی موت ہوئی ہے اور دو ذخمی بتائے جارہے ہیں۔ اس معاملے میں لواحقین ڈانگری چوک میں نعشوں کو رکھ کر احتجاج کر رہے ہیں۔ مظاہرین نے راجوری جموں شاہرہ پر گاڑیوں کی آمد و رفت کو بند رکھا ہوا ہے وہیں کالاکوٹ نوشہرہ راجوری کے کئی دیگر علاقے بھی بند ہیں، اس احتجاج میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر رویندر رینہ و کئی بڑےلیڈران بھی یہاں موجود ہیں۔

واضح رہے کہ اتوار کے روز راجوری کے ڈانگری گاؤں میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں چار عام شہریوں کی ہلاکت کے خلاف راجوری کے متعدد علاقوں میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے مظاہرے کیے۔ ظاہرین نے بتایا کہ راجوری میں آئے روز عسکریت پسندی کے واقعات رونما ہو رہے ہیں اور انتظامیہ کی جانب سے اس حوالے سے کارگر اقدامات نہیں اٹھائے جارہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اگرچہ سکیورٹی فورسز کے اہلکار اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں تاہم اس کے باوجود بھی شہری ہلاکتوں کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔ مظاہرین نے الزام لگایا کہ انتظامیہ عام شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہیں۔ جب تک لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا راجوری کا دورہ نہیں کرتے تب تک احتجاج جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جموں و کشمیر کے راجوری ضلع کے ڈانگری گاؤں میں نامعلوم بندوق برداروں نے تین رہائشی مکانوں میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوئے جن میں سے بعد میں چار افراد کی ہسپتال میں موت ہوگئی جبکہ مزید چھ افراد زیر علاج ہیں، جن میں دو کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے انہیں ہوائی سروس کے ذریعہ جموں میڈیکل کالج میں منتعقل کیا گیا ہے۔ ہلاک ہونے والے تمام کا تعلق ضلع راجوری کے گاؤں ڈانگری سے ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ ایک ہی محلہ میں یہ حادثہ پیش آیا۔

نامعلوم بندوق برداروں نے سو میٹر کے فیصلے پر دو الگ الگ گھروں پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں چار افراد کی موت ہوگئی جب کہ چھ دیگر کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ مذکورہ علاقہ کو پولیس اور سکیورٹی فورسز نے محاصرہ میں لیکر بڑے پیمانے پر تلاشی مہم اور سرچ آپریشن شروع کردیا ہے تاکہ بندوق برداروں کو گرفتار کیا جاسکے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

دہلی:لڑکی کی برہنہ لاش پائی گئی،کار ٹکر دینے کے بعد کئی کیلو میٹر تک گھسیٹتی رہی

Next Post

راجوری ہلاکتوں کا قصووار پاکستان: بی جے پی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

30/01/2026
طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

30/01/2026
بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

30/01/2026
کیرن سیکٹر میں پاکستانی ڈرونز کی پرواز، بھارتی فوج کی وارننگ فائرنگ

کیرن سیکٹر میں پاکستانی ڈرونز کی پرواز، بھارتی فوج کی وارننگ فائرنگ

30/01/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

جموں میں نیشنل لا یونیورسٹی کے مطالبے پر طلبہ احتجاج، وزیراعلیٰ کا ردعمل — کہا: جب جموں کو آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم ملے تو کشمیر میں کوئی احتجاج نہیں ہوا

29/01/2026
اے سی بی کا سوپور میں اے آر ٹی او دفتر پر چھاپہ

جموں میں اے سی بی کی کارروائی، سابق ایم ڈی اور موجودہ ڈپٹی ایم ڈی سیکوپ کے خلاف غیر قانونی تقرری پر مقدمہ درج

29/01/2026
Next Post
راجوری ہلاکتوں کا قصووار پاکستان: بی جے پی

راجوری ہلاکتوں کا قصووار پاکستان: بی جے پی

خانہ کعبہ میں برفباری کی جعلی ویڈیو وائرل

خانہ کعبہ میں برفباری کی جعلی ویڈیو وائرل

راجوری واقعہ افسوسناک:  ڈاکٹر فاروق عبداللہ

راجوری واقعہ افسوسناک: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

گولڈ کوسٹ میں دو ہیلی کاپٹروں کی ٹکر، 4 افراد ہلاک

گولڈ کوسٹ میں دو ہیلی کاپٹروں کی ٹکر، 4 افراد ہلاک

اے این سی نے راجوری ہلاکتوں کی شدید مذمت کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »