امت نیوز ڈیسک //
سرینگر:جموں و کشمیر کے مختلف حصوں میں آج شام زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ یو ٹی کے اکثر مقامات پر تقریباً شام 7 بج کر 58 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گیے۔ ریکٹر اسکیل پر زلالہ کی شدت 5.8 درج کی گئی ہے۔چند سیکنڈ تک یہ زلزلہ محسوس کیا گیا۔جس میں لوگوں نے کافی خوف محسوس کیا۔
زلزلے کا مرکز ہندوکش علاقہ، افغانستان (70.83°E 36.47°N) تھا۔ ابھی تک کسی بھی جگہ سے کسی جانی یا مالی نقصان کی فوری طور پر کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔










