• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کشمیر ی روایت و ثقافت کا عکاس شاعر پروفیسر رحمان راہی نہ رہے

کشمیر ی روایت و ثقافت کا عکاس شاعر پروفیسر رحمان راہی نہ رہے

رضوان سلطان

by امت ڈیسک
13/01/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

کشمیری زبان کے معروف شاعر، مصنف،نقاد، ترجمہ کار اور گیان پیٹھ انعام یافتہ پروفیسر عبدلرحمان راہی 9 جنوری کو اس دنیا فانی سے کوچ کر گئے۔انہوں نے سرینگر کے ویژناگ علاقے میں واقع اپنی رہائش گاہ پر آخری سانس لی، وہ 98 برس کے تھے۔موصوف کے انتقال کی خبرپھیلتے ہی وادی کے سیاسی،سماجی اور خاص طور پر ادبی حلقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ مرحوم کے جنازے میں سیاسی، ادبی، سماجی شخصیات کے علاوہ لوگوں کی ایک کثیر تعدادنے شرکت کی اور انہیں آبائی مقبرہ ویژناگ میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔

سیاسی، سماجی و ادبی شخصیات کا اظہار دکھ

ایل جی منوج سنہا نے رحمان راہی کے انتقال پر صدمے کا اظہار کہا ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے انتقال سے ایک ادب و علم کا ایک دور اختتام ہوا۔ایل جی منوج سنہا نے ٹویٹ کرکے لکھا کہ رحمان راہی کشمیری زبان کے سب سے بااثر شاعروں میں تھے جن کے انتقال کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا۔نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر اور سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے اپنے ایک بیان میں شہرہ آفاق شاعر ، نقاد اور دانشور پروفیسر رحمان راہی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’راہی صاحب نے اپنے منفرد اور لاثانی شاعری اور پُراثر کلام سے اہل کشمیر کے دلوں میں جگہ بنائی ہے۔ انہوں نے نے یہاں کے ریشیانِ کرام اور بزرگان دین کے نقش قدم پر چل کر اپنی مادرِ زبان کشمیری کو آخری دم تک دوام بخشا۔انہوں نے کہا کہ مرحوم کو شاعر اور نقاد کی حیثیت سے کشمیری زبان اور ادب کو گہرے انداز میں آبیاری کرنے کے لئے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ڈاکٹر فاروق نے راہی صاحب کی موت کو ایک دور کے خاتمے کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی ادبی دنیا کو بہت بڑا نقصان پہنچا ہے۔ پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے اپنے ایک ٹویٹ میں مرحوم شاعر کے انتقال پر صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ’عظیم ادبی ہستی اور گیان پیٹھ ایوارڈ یافتہ قلمکار جناب رحمان راہی صاحب کے انتقال کی خبر سن کر گہرا صدمہ ہوا‘۔سی پی آئی (ایم) کے سینئر لیڈر محمد یوسف تاریگامی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ’رحمان راہی کشمیری ادب کے ایک درخشاں ستارے تھے۔انہوں نے مختلف اصناف سخن میں اپنی مثالی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا‘۔انہوں نے مزید لکھا ’ان کی تخلیقات کشمیر کے ثقافتی و سیاسی نشیب و فراز کی عکاسی کرتی ہیں جن سے نوجوان تخلیق کار ہمیشہ متاثر ہوتے رہیں گے‘۔جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر الطاف بخاری نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ’کشمیری ادب اور شاعری میں جموں و کشمیر کی نامور شخصیت پروفیسر رحمن راہی صاحب کے انتقال پر میرا گہرا تعزیت۔ یہ معاشرے کا اجتماعی نقصان ہے۔ میں ان کی روح کو سکون اور ان کے خاندان کے لیے طاقت کی دعا کرتا ہوں۔‘کشمیر یونیورسٹی کے شعبہ کشمیری نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ شعبہ کے جملہ اسٹاف ممبران و طلبہ پروفیسر رحمان راہی کے انتقال پر انتہائی غمزدہ ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ کشمیری زبان و ادب کے تئیں مرحوم کے شاندار کنٹریبیوشن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔جموں وکشمیر اردو کونسل نے پروفیسر رحمان راہی کے انتقال پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔ پریس کے نام جاری بیان میں کونسل نے بتایا کہ پروفیسر رحمان راہی کشمیری شاعری میں وہی درجہ رکھتے تھے جو اردو زبان میں غالب کو حاصل ہے۔ کشمیری زبان کی تحریر میں ان کے سکرپٹ کی زیادہ پیروی کی جاتی ہے۔

پروفیسررحمان راہی کون تھے

پروفیسررحمان راہی کا اصل نام عبدالرحمن میر تھا۔ان کی پیدائش 1925ءمیں ہوئی۔انہوں نے 1948 میں محکمہ پبلک ورکس میں بحیثیت کلرک کام کیا تھا لیکن کچھ ماہ بعد ہی نوکری کو خیر باد کہہ دیا۔اسکے بعد مرحوم راہی ترقی پسند مصنفین ایسوسی ایشن سے وابستہ رہے ، جس میں وہ جنرل سکریٹری بنے۔ انہوں نے ترقی پسند مصنفین کی ایسوسی ایشن کے ادبی جریدے ’’کوانگ پوش‘‘ کے کچھ شماروں کی بھی تدوین کی۔ اسکے بعد وہ ایک مقامی روزنامہ اخبار میں سب ایڈیٹر رہے۔ انہوں نے 1952ء میں فارسی میں اور 1962 میں انگریزی میں کشمیر یونیورسٹی سے ماسٹرز کیا۔مرحوم راہی 1953ءمیں لیکچرار تعینات ہوئے اور ترقی کرتے کرتے وہ کشمیر یونیورسٹی کے شعبہ کشمیری کے سربراہ بن گئے۔ 1985ءمیں ریٹائر ہو گئے جس کے بعد بھی وہ شعر لکھتے اور مشاعروں میں شرکت کرتے رہے۔ انہیں سن 1961 میں ان کے شعری مجموعے’’نوروز صبا‘‘ کے لئےساہتیہ اکیڈمی ایوارڈسے نوازا گیا ۔سنہ 2000ء میں پدم شری ایوارڈ اور 2007ء میں ہندوستان کا سب سے بڑا ادبی ایوارڈ گیان پیٹھ ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ وہ پہلے کشمیری ادیب تھے جنہیں شعری مجموعہ ’’سیاہ رود جرین منز‘‘ (سیاہ بوندا باندی) کے لیے ہندوستان کے اعلیٰ ترین ایوارڈ گیان پیٹھ سے نوازا گیا۔

مرحوم راہی کی وفات کو کشمیری ادب کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا جا رہا ہے۔ مرحوم راہی نے متعددبار جے کے ایل ایف رہنما محمد یایسن ملک کے دھرنوں میں حصہ لیا۔مرحوم راہی کے کلام کے مداح وادی میں ہزاروں میں موجود ہیں۔آنجہانی وجے کمار ملا کی زبان میں گایا گیانغمہ’’زندہ روزنہ باپتھ چھ مران لکھ ، ژہ مرکھ نا، لوتہ پاٹھ چیک پیالہ کیہ و اف تہ کرکھ نا‘‘ آج بھی کشمیر میں کافی مقبول ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

صورہ سری نگر میں اے ٹی ایم گارڈ مردہ پایا گیا

Next Post

وادی کے میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری جاری

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب بی ایس ایف اہلکار لاپتہ

کیرن سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج کی ہوائی فائرنگ، بھارتی فوج کا محتاط جواب

21/01/2026
حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

21/01/2026
جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

21/01/2026
مذہبی بنیادوں پر جموں و کشمیر کی تقسیم دو قومی نظریے کی توثیق ہوگی: محبوبہ مفتی

پیر پنجال اور چناب ویلی کے لیے ڈویژنل درجہ کا معاملہ: محبوبہ مفتی کا نیشنل کانفرنس سے واضح موقف کا مطالبہ

20/01/2026
Next Post
وادی کے میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری جاری

وادی کے میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری جاری

دفعہ 370ختم کرکے بھاجپا نے وہ کرکے دکھایا جو کرنے کی کسی میں ہمت نہیں تھی

امیت شاہ کا راجوری دورہ، سخت سیکورٹی انتظامات

وزیر داخلہ امیت شاہ جموں پہنچ گئے

وزیر داخلہ امیت شاہ جموں پہنچ گئے

تازہ برفباری کے باعث سرینگر ہوائی اڈے پر پروازیں منسوخ

تازہ برفباری کے باعث سرینگر ہوائی اڈے پر پروازیں منسوخ

صورہ سری نگر میں اے ٹی ایم گارڈ مردہ پایا گیا

سرنکوٹ مشتبہ فائر نگ میں زخمی لڑکا دم توڑ گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »