• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, جنوری ۲۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سینیئر سیاستدان اور سابق مرکزی وزیر شرد یادو انتقال کر گئے

سینیئر سیاستدان اور سابق مرکزی وزیر شرد یادو انتقال کر گئے

by امت ڈیسک
13/01/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
پٹنہ: جنتا دل یونائیٹڈ کے سابق صدر اور سابق مرکزی وزیر شرد یادو کا دیر شب انتقال ہو گیا۔ 75 سال کی عمر میں انہوں نے گروگرام کے فورٹس اسپتال میں آخری سانس لی۔ شرد یادو کی بیٹی سبھاشنی نے ٹوئٹر پر اپنے والد کے انتقال کی خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ "پاپا نہیں رہے”.۔ فورٹس اسپتال نے بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ شرد یادو کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال لایا گیا تھا۔ انہیں پروٹوکول کے مطابق سی پی آر دیا گیا۔ مگر تمام تر کوششوں کے باوجود انہیں بچایا نہیں جا سکا۔ دیر شب انہوں نے آخری سانس لی۔بہار کی سیاست میں اپنی الگ پہچان رکھنے والے شرد یادو کے انتقال سے سیاسی گلیاروں میں غم کا لہر دوڑ گیا ہے۔ ان کی سوشلسٹ سیاست نے انہیں عوام میں مقبول بنایا تھا۔ بہار کے چار قدآور لیڈر لالو یادو، رام بلاس پاسوان، نتیش کمار اور شرد یادو جے پی تحریک کے نکلے ہوئے لیڈر کے طور پر شمار ہوتے ہیں۔ قبل میں شرد یادو جے ڈی یو کے قومی صدر بھی رہ چکے تھے مگر نتیش کمار سے تنازع کے بعد انہوں نے جے ڈی یو کو خیر آباد کہہ دیا تھا، حالیہ دنوں وہ آر جے ڈی میں شامل ہو گئے تھے اور آر جے ڈی کی جانب سے منعقد عاملہ کی میٹنگ میں شریک بھی ہو رہے تھے۔ شرد یادو کا نام ملک کے بڑے سوشلسٹ لیڈروں میں شمار ہوتا تھا۔ ان کے قریبی لوگوں کے مطابق شرد یادو کا سیاسی قد اس قدر بلند تھا کہ جب وہ بولتے تھے تو پورا ملک سنتا تھا۔ چاہے وہ وزیر ہو یا اپوزیشن کے رکن اسمبلی، ان کے سامنے کبھی کوئی ایسا سوال نہیں آیا جس کا جواب انہیں نہ مل سکے۔ سوال کرنے والے ان کے جوابات سن کر خاموش ہو جاتے تھے۔

شرد یادو کی پیدائش 1 جولائی 1947 کو مدھیہ پردیش کے ہوشنگ آباد کے بانڈائی گاؤں میں ایک کاشتکار خاندان میں ہوئی تھی۔ ایک کسان کے گھر میں پیدا ہوئے شرد پڑھنے لکھنے میں بہت تیز تھے۔ طلبہ کی سیاست سے قومی سیاست میں اپنی پہچان بنانے والے شرد یادو نے بہار کی سیاست میں بڑا مقام حاصل کیا۔ شرد یادو نے مدھیہ پردیش، اتر پردیش اور پھر بہار میں اپنا سیاسی پرچم لہرایا تھا۔ شرد یادو بہار کے مدھے پورہ سیٹ سے کئی بار رکن پارلیمان رہ چکے تھے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پٹن میں دھمکی آمیز پوسٹر چسپاں کرنے کا معاملہ، ملوث نوجوان گرفتار

Next Post

بڈگام میں ٹرین پٹری سے اتر گئی، کوئی جانی نقصان نہیں

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

25/01/2026
ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
Next Post
بڈگام میں ٹرین پٹری سے اتر گئی، کوئی جانی نقصان نہیں

بڈگام میں ٹرین پٹری سے اتر گئی، کوئی جانی نقصان نہیں

تازہ برفباری، پتھر گرآنے سے جموں سرینگر شاہراہ ٹریفک کے لئے بند

تازہ برفباری، پتھر گرآنے سے جموں سرینگر شاہراہ ٹریفک کے لئے بند

صورہ سری نگر میں اے ٹی ایم گارڈ مردہ پایا گیا

صورہ سری نگر میں اے ٹی ایم گارڈ مردہ پایا گیا

کشمیر ی روایت و ثقافت کا عکاس شاعر پروفیسر رحمان راہی نہ رہے

کشمیر ی روایت و ثقافت کا عکاس شاعر پروفیسر رحمان راہی نہ رہے

وادی کے میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری جاری

وادی کے میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »