امت نیوز ڈیسک //
ریلوے کے بارہمولہ ۔ بانہال سیکشن پر ایک ٹرین جمعہ کو وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے مزہامہ علاقے میں ریلوے ٹریک سے اتر گئی ، تاہم اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حکام کے حوالے سے خبر رساں ایجنسی ۔ کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) نے بتایا کہ ٹرین آج صبح ریلوے سٹیشن سے روانہ ہونے کے بعد مزہامہ کے مقام پر پٹری سے اتر گئی۔
انہوں نے کہا کہ اس حادثے میں تمام مسافر محفوظ ہیں جبکہ ریلوے
حکام موقع پر پہنچ گئے ہیں۔
ایک عہدیدار نے بتایا کہ یہ واقع حادثاتی طور پر پیش آیا، مزید
تفصیلات کا پتہ لگایا جارہا ہے۔