امت نیوز ڈیسک //
کشمیر میں تازہ برف باری کے درمیان، حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے جمعہ کی صبح 10 بجے سے سری نگر بین الا قوامی ہوائی اڈے پر فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا ہے۔
سری نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ڈائریکٹر کلدیپ سنگھ نے کہا کہ مسلسل برف باری اور حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے تمام پروازیں صبح 10 بجے سے معطل کر دی گئی ہیں۔
بتادیں کہ سری نگر سمیت کشمیر کے حصوں میں آج تازہ برف باری ہوئی جس سے پورے کشمیر میں درجہ حرارت مزید گر گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات مختار احمد کے مطابق میدانی علاقوں میں آئندہ چند گھنٹوں میں موسم میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ 14 جنوری سے 18 جنوری تک موسم بنیادی طور پر خشک رہے گا۔









