• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
گذشتہ حکومتوں نے کڑا رخ اختیار کیا ہوتا تو کشمیر میں ایسے حالات نہیں ہوتے: کویندر گپتا

راہل گاندھی ملک توڑنے کے لئے یاترا پر نکلے ہیں : رویندر رینہ

by امت ڈیسک
18/01/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں و کشمیر بھاجپا یونٹ کے صدر رویندر رینہ نے کہا کہ کانگریس نے ہی جموں و کشمیر کا بیڑا غرق کیا۔ انہوں نے کہا کہ راہول گاندھی سے جموں و کشمیر کے لوگ سوال کر رہے ہیں کہ یہاں پر ملی ٹینسی کو کس نے فروغ دیا، لداخ، پاکستانی زیر قبضہ کشمیر ، اکسائی چن ، گلگت بلتستان کو کس نے پاکستان اور چین کے حوالے کیا۔ اس کا کانگریس اور راہول گاندھی کو جوب دینا ہی پڑے گا۔ ان باتوں کا اظہار موصوف نے جموں میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ رویندر رینہ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں امن وامان کے قیام کی خاطر موجودہ مرکزی حکومت زمینی سطح پر کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے سبھی طبقوں کو انصاف فراہم کرنے کی خاطر موجودہ حکومت کوشاں ہے۔ اُن کے مطابق کانگریس نے جموں و کشمیر کا بیڑا غرق کیا۔ رویندر رینہ نے کہا کہ آج راہول گاندھی بھارت جوڑو یا ترا پر نکلا ہے لیکن جموں و کشمیر کے لوگ اُن سے سوال کر رہے ہیں کہ جموں و کشمیر میں حالات کو درہم برہم کرنے کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے؟ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے جموں و کشمیر کو ہر ایک شعبے میں پیچھے رکھا اور لوگوں کے حقوق سلب کئے۔

رویندر رینہ نے راہول گاندھی سے سوال کیا کہ سال 1947 میں ملک کیوں ٹوٹا، یونین ٹریٹری لداخ میں گلگت بلتستان، اکسائی چن اور پاکستانی زیر قبضہ کشمیر کو کس نے چین اور پاکستان کے حوالے کیا؟ انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس لیڈر شپ نے ہی چین اور پاکستان کو اراضی فراہم کی۔ رویندر رینہ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں ملی ٹینسی کو کیسے فروغ ملا یہ راہول گاندھی سے پوچھا جا سکتا ہے کیونکہ 40 برسوں تک کانگریس نے جموں و کشمیر اور ملک میں حکومت کی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے ہمیشہ ملی ٹینسی کے حوالے سے نرم گوشہ رکھا جس وجہ سے یہاں بے گناہ لوگ مارے گئے۔

رویندر رینہ نے کہا کہ جموں و کشمیر کو برباد کرنے کا کام کانگریس نے کیا ہے۔ اُن کے مطابق موجودہ سر کار سب کا ساتھ سب کا وشواس کو دھیان میں رکھ کر کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ملک کو جوڑنے کا کام مودی جی کر رہے ہیں اور راہول گاندھی ملک کو توڑنے کی خاطر یا ترا پر نکلاہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

یوکرین میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، وزیر داخلہ سمیت 17 افراد ہلاک

Next Post

ایل جی نے این ایچ ایم ملازمین کے اہل خانہ کو 10 لاکھ روپے ایکس گریشیا فراہم کیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
ایل جی نے این ایچ ایم ملازمین کے اہل خانہ کو 10 لاکھ روپے ایکس گریشیا فراہم کیا

ایل جی نے این ایچ ایم ملازمین کے اہل خانہ کو 10 لاکھ روپے ایکس گریشیا فراہم کیا

جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں آئی ای ڈی ناکارہ بنادی گئی: پولیس

راجوری میں آئی ای ڈی برآمد

محکمہ بجلی کا ایگزیکٹو انجینئر دل کا دورہ پڑنے سے فوت

محکمہ بجلی کا ایگزیکٹو انجینئر دل کا دورہ پڑنے سے فوت

ای سی آئی نے تین برسوں میں جموں و کشمیر کی 7 سیاسی جماعتوں کو رجسٹر کیا

جموں کشمیر میں چناؤ موسم، سیکورٹی خدشات،دیگر ریاستی انتخابات کے شیڈول کو مدنظر رکھ کر ہونگے: الیکشن کمیشن

جموں وکشمیر میں موسم اور سیکورٹی کے بہانے بھاجپا کب تک الیکشن سے بھاگتے ر ہیں گے:عمر عبداللہ

جموں وکشمیر میں موسم اور سیکورٹی کے بہانے بھاجپا کب تک الیکشن سے بھاگتے ر ہیں گے:عمر عبداللہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »