• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
” کشمیریوں نے مجھ پر گرینیڈ نہیں پھینکا، دل کھول کر پیار دیا‘‘: راہل گاندھی

” کشمیریوں نے مجھ پر گرینیڈ نہیں پھینکا، دل کھول کر پیار دیا‘‘: راہل گاندھی

by امت ڈیسک
30/01/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر:راہل گاندھی نے بھارت جوڑا یاترا کی اختتامی تقریب، شیر کشمیر کرکٹ اسٹیڈیم، سرینگر، میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امیت شاہ، قومی سلامتی مشیر اجیت ڈوبھال سمیت آر ایس ایس کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’انہوں نے ہمیں جو نفرت اور پُر تشدد سیاسی چہرہ دکھایا ہے، ہم اُس کے بالکل بر عکس محبت اور امن کا ایک متبادل فراہم کریں گے۔‘‘

برفباری کے باوجود کانگریس نے شیر کشمیر کرکٹ اسٹیڈیم، سرینگر، میں جلسہ کا انعقاد کیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں کانگریس سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے لیدڑان، کارکنان اور حامیوں نے شرکت کی۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے ندریندر مودی اور امیت شاہ کی سخت مخالفت کی۔ راہل گاندھی نے کہا: ’’میں نے دہشت برداشت کی ہے، دہشت کا از خود مشاہدہ کیا ہے، میں خون خرابے کے درد کو خود محسوس کرتا اور اسے پوری طرح سمجھتا ہوں۔ امیت شاہ، مودی اور آر ایس ایس نے دہشت نہیں دیکھی۔ وہ اس کا مشاہدہ نہیں کر سکتے۔‘‘جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا: ’’آر ایس ایس اور بی جے پی نے خون خرابے، ڈر اور دہشت کو محسوس نہیں کیا، وہ نہیں سمجھ سکتے کہ کشمیر میں مامور سیکورٹی اہلکار اور کشمیری باشندے کس درد و کرب سے گزر رہے ہیں۔‘‘ گاندھی نے مزید کہا: ’’آر ایس ایس اور بی جے پی بشمول وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کشمیریوں کے جذبات، احساسات اور خوہشات کو نہیں سمجھ سکتے۔‘‘

بھارت جوڑرو یاترا کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا: ’’میں دعوے کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ بی جے پی یہاں یہاں یاترا منعقد نہیں کر سکتی۔ بی جے پی لیڈران خوفزدہ ہیں۔ انہیں یہاں کے لوگ نہیں بلکہ اپنا خود کا ڈر روکے گا۔‘‘ کشمیر میں یاترا کے انعقاد کے حوالہ سے راہل گاندھی نے کہا: ’’کشمیر آنے سے قبل مجھے کافی ڈرایا گیا، مجھے کہا گیا تھا کہ یہاں آپ پر گرینیڈ حملہ ہوگا۔ کشمیریوں نے مجھ پر گرینیڈ نہیں پھینکا بلکہ باہیں پھیلا کر میرا استقبال کیا۔‘‘

واضح رہے کہ راہل گاندھی سے قبل کانگریس کے قومی صدر، ملکارجن کھرگے، جموں و کشمیر کے سابق وزراء اعلیٰ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی نے بھی خطاب کیا۔ قابل ذکر ہے کہ ٹھٹھرتی سردی اور برفباری کے باوجود کانگریس نے ریلی منعقد کی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

برفباری کے باوجود کشمیر میں کانگریس ریلی منعقد

Next Post

سری نگر جموں شاہراہ پر حادثہ، ڈرائیور از جان

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

27/01/2026
یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

27/01/2026
اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

27/01/2026
محبوبہ مفتی کا اینٹی لینڈ ایویکشن بل اسمبلی  میں پیش کرانے کا اعلان

محبوبہ مفتی کی بابا بلھے شاہ کے مزار کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت، بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

27/01/2026
سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

27/01/2026
موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
Next Post
بٹوٹ میں سڑک حادثہ،19  سالہ نوجوان از جان

سری نگر جموں شاہراہ پر حادثہ، ڈرائیور از جان

سرنکوٹ میں حادثاتی گولی چلنے سے خاتون کی موت، شوہر گرفتار

'ہائی ڈوز انجکشن'دئے جانے سے شہری فوت

بھاری برفباری کے باعث سرینگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تمام پروازیں منسوخ

بھاری برفباری کے باعث سرینگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تمام پروازیں منسوخ

پونچھ میں سڑک حادثہ، ڈرائیور از جان

کھٹوا میں سڑک حادثہ، ایک طالبہ کی موت دس دیگر زخمی

پشاور کی مسجد میں نماز ظہر کے وقت خودکش بم دھماکہ، 28 افراد جاں بحق

پشاور کی مسجد میں نماز ظہر کے وقت خودکش بم دھماکہ، 28 افراد جاں بحق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »