امت نیوز ڈیسک //
سری نگر،30جنوری: سری نگر جموں شاہراہ پر پیر کی صبح کاو باغ رام بن کے نزدیک اوئیل ٹینکر کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
اطلاعات کے مطابق کاو باغ رام بن میں پیر کی صبح اوئیل ٹینکر زیر نمبر (JKO2BE 6628) کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور شدید طورپر زخمی ہوا۔
نامہ نگار نے بتایا کہ پولیس اورمقامی لوگوں نے زخمی ڈرائیور کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال پہنچایا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اُس کو مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت امتیاز احمد ولد قیوم وانی ساکن واگن بانہال کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔(یو این آئی)