• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, فروری ۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
انسداد تجاوزات مہم سے بیروزگاری میں اضافہ ہوگا:حسنین مسعودی

انسداد تجاوزات مہم سے بیروزگاری میں اضافہ ہوگا:حسنین مسعودی

by امت ڈیسک
09/02/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس میں وزیر خزانہ نرملا سیتھا رمن کی طرف سے پیش کیے گئے بجٹ پر بولتے ہوئے اننت ناگ حلقہ انتخاب سے منتخب رکن جسٹس (ر)حسنین مسعودی نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لیے مخصوص بجٹ میں ایک تہائی کمی کردی گئی ہے، حالانکہ مسائل سے جوجھ رہی سابق ریاست کیلئے بجٹ رقومات میں اضافہ درکار تھا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس جموں و کشمیر یونین ٹریٹری کیلئے 44537 کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے،لیکن اس برس جبٹ تجاویز میں محض 35581 کروڑ رکھے گئے ہیں جو کہ اس خطے کے ساتھ ناانصافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں بے روزگاری سب سے زیادہ ہے لیکن بجٹ میں اس مسئلے کو ایڈرس کرنے کیلئے کوئی طریقہ کار نہیں دیا گیا ہے، سوائے اس کے کہ ریلوے پروجیکٹ پر دو اعشاریہ چار لاکھ کرور روپے مختص کیے گئے ہیں۔ جسٹس (ر)مسعودی نے کہا کہ جموں و کشمیر میں بیروزگاری کا مسئلہ اس وجہ سے اور بھی پیچیدہ ہوگیا ہے کہ حکام نے لوگوں کے گھر اور دکانیں مسمار کرنے کا عمل شروع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس عمل سے کنبوں کے کنبے بیروزگار ہورہے ہیں۔جسٹس(ر) مسعودی نے کہا کہ جموں و کشمیر میں اکسٹھ ہزار افراد مختلف سرکاری محکموں میں معمولی اجرتوں پر کام کررہے ہیں۔ انہیں ملنے والا مشاہرہ تزلیل آمیز ہے لیکن بجٹ میں ان کی فلاح کیلئے کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق ان ملازمین کی نوکریاں مستقل بنانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع ڈوڈہ میں مکانات کھسکنے کے واقعات سامنے آئے ہیں اور یہ خطہ بھی اتراکھنڈ کی طرز پر مقامی لوگوں کیلئے خطرناک بننے لگا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہاڑی علاقوں میں اس صورتحال کی وجہ سے جموں و کشمیر کی قومی شاہراہ آئے روز بند ہوجاتی ہے اور اب سال میں تقریباً نصف دنوں میں اس شاہراہ پر عبور و مرور ناممکن ہوتا ہے، جس سے میوہ صنعت بھی متاثر ہورہی ہے کیونکہ ٹرکوں کی آمدورفت بند ہوجاتی ہے۔

سابق ریاست میں حکام کی جانب سے سرکاری اراضی سے قبضہ جات ہٹانے کے نام پر شروع کی گئی مسماری مہم کا تزکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس عمل سے بیروزگاری کا مسئلہ مزید پیچیدہ ہوجائے گا۔ ایک تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے حسنین مسعودی نے کہا کہ ملک میں سرینگر ایسا ضلع ہے جس میں پھیپھڑوں کے کینسر کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آرہے ہیں لیکن بجٹ میں اس حوالے سے ایک ڈائگناسٹک سینٹر قائم کرنے کیلئے کوئی تجویز نہیں رکھی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسان کریڈٹ کارڈ کے تحت واگزار کئے گئے قرضہ جات کو معاف کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا لیکن بجٹ میں اسکو بھی نظر انداز کیا گیا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

آج ملک دیکھ رہا ہے، ایک اکیلا کتنوں پر بھاری پڑ رہا، وزیراعظم مودی کا اپوزیشن کو جواب

Next Post

کشتواڑ میں فوج کی بروقت مدد سے حاملہ خاتون کی جان بچی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

31/01/2026
سجاد لون کی میوہ صنعت کو نقصان پہنچنے پر حکومت کی تنقید

مہراج ملک کو غلط طور پر حراست میں رکھا گیا، ان کے خلاف کوئی مضبوط مقدمہ نہیں: سجاد لون

31/01/2026
ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

31/01/2026
کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

31/01/2026
ادھمپور میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوکے درمیان تصادم شروع

کشتواڑ میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جھڑپ

31/01/2026
اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
Next Post
کشتواڑ میں فوج کی بروقت مدد سے حاملہ خاتون کی جان بچی

کشتواڑ میں فوج کی بروقت مدد سے حاملہ خاتون کی جان بچی

سرنکوٹ میں حادثاتی گولی چلنے سے خاتون کی موت، شوہر گرفتار

بانڈی پورہ میں حاملہ خاتون کی پراسرار حالت میں لاش برآمد

محبوبہ مفتی لاشوں پر سیاست کرنا بند کریں، فاروق عبداللہ ایک قد آو رلیڈر ہے : رویندر رینا

سرکاری اراضی فروخت کرنے میں ملوث افسران کے خلاف سی بی آئی جانچ ہونی چاہئے : رویندر رینہ

حکمران عوام کو ہراساں اور پریشان کرنے کی پالیسی پر گامزن:فاروق عبداللہ

حکمران عوام کو ہراساں اور پریشان کرنے کی پالیسی پر گامزن:فاروق عبداللہ

وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے گلمرگ میں برف پر کرکٹ کھیلا

وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے گلمرگ میں برف پر کرکٹ کھیلا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »