امت نیوز ڈیسک //
جموں سرینگر قومی شاہراہ پر جمعرات کی صبح ایک حادثہ میں ڈرائیور لقمہ اجل بن گیا۔
جموں و کشمیر پریس سروس کے موصولہ تفصیلات کے مطابق شاہراہ پر رامبن ضلع میں پانتھال کے مقام پر ایک سبزی گاڈی گہری کھائی میں جاگری جس کی وجہ سے ڈرائیور لقمہ اجل بن گیا۔
پولیس نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے متوفی کی شناخت شمشیر سنگھ ولد گردیوی سنگھ ساکن ترنترن پنچاب کے بطور کی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ معاملے کی نسبت سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ادھر رامبن کے چملواس علاقے میں ایک اور حادثے میں ڈائیور زخمی ہوا ہے، پولیس نے زخمی ڈرائیور کی شناخت ثاقب رشید یتو ساکن بانہال کے بطور کی ہے، جس کو علاج معالجہ کے لئے ایس ڈی ایچ بانہال منتقل کیا گیا ہے۔









