• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
وادی خاص کرڈاون ٹاون میں انٹرنیٹ پر وقتی پابندی، صارفین راشن گھاٹوں سے راشن حاصل کرنے سے بھی محروم

سرینگر میں انٹرنیٹ کی علاقہ جاتی سانس بندی

عاصم رسول

by امت ڈیسک
29/11/2021
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

کشمیریوں کو اس وقت بحیثیت مجموعی پریشان کن اور اعصاب شکن حالات کا سامنا ہے۔ ان حالات نے کشمیر کے ہر متنفس کو ذہنی اور نفسیاتی پریشان حالی میں مبتلا کردیا ہے۔ گو کہ یہ ایک طویل داستانِ غم ہے جس سے ہر شخص واقف ہے لہذا طولِ کلام سے صرف نظر کرتے ہوئے یہاں ایک اہم مسئلہ پر بات کرنا مطلوب ہے۔

دور حاضر میں انٹرنیٹ کی اہمیت و افادیت مسلم ہے۔ لوگوں کے لیے انٹرنیت کی فراہمی کو یقینی بنانا حکومتوں کی اہم ذمہ داری سمجھا جاتا ہے۔ چوں کہ اب تقریباً ہر چیز انٹرنیٹ سے منسلک ہو چکی ہے وہ چاہے انتظامی معاملات ہوں، ملازمت ہو، تجارت ہو یا پھر تعلیم غرض انٹرنیٹ نے ان تمام چیزوں کو اپنے احاطہ میں لے لیا ہے۔ لیکن کشمیر ایک ایسا بدنصیب خطہ ہے جہاں بار بار انٹرنیٹ کی سانس روک کر لوگوں کو پتھروں والے زمانے میں پہنچادیا جاتا ہے۔ انٹرنیٹ پر بار بار قدغن سے عوام سخت مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔ ستم بالائے ستم اب انٹرنیٹ کو علاقہ جاتی انداز سے بند کیا جارہا ہے۔ ہمارا علاقہ گزشتہ چار دن سے نامعلوم وجوہات پر انٹرنیٹ کی سہولیات سے محروم ہے۔ حیرانی کی بات ہے کہ مین سڑک پر انٹرنیٹ چل رہا ہوتا ہے لیکن جوں ہی اندرون علاقہ کی طرف رخ کیا جاتا ہے انٹرنیٹ بند ہوجاتا ہے۔ ایک علاقہ میں ایرٹیل چل رہا ہوتا ہے تو جیو بند، دوسرے علاقہ میں جیو چل رہا ہوتا ہے تو ایرٹیل بند۔ اسکولی بچے جو آن کلاسس دے رہے تھے انٹرنیٹ کی بے جا پابندی سے معطل ہوگئے ہیں، آف لائن کلاسس پہلے ہی تین سال سے بند پڑے ہیں۔ نیز ہمارے علاقے میں فائبر تاروں کا جال بچھا دیا گیا ہے، سوال پوچھا جاسکتا ہے کہ کیا موبائیل انٹرنیٹ کو بند کرنے کے پیچھے یہ منصوبہ کارفرما ہے کہ لوگ فائبر لگانے پر مجبور ہوجائیں اور اس طرح معاشی بدحالی سے جوجھ رہے لوگوں پر ایک اور بوجھ ڈال کر ان کے مکمل کس بل نکال دیے جائیں۔۔۔؟؟

موبائیل کمپنیاں اگر کسی وجہ سے ہمیں انٹرنیٹ ڈیٹا فراہم نہیں کرسکتیں تو انہیں ہمارے لیے صرف فون کال ریچارچ متعارف کرنا چاہیے۔ یہ کس قدر ناانصافی اور ظلم ہے کہ ہمیں فون اور انٹرنیٹ کے ریچارچ ڈالنے پڑ رہے ہیں لیکن انٹرنیٹ سہولیات سے تہی دست کرکے غلط طریقے سے ہماری محنت کی کمائی پر ہاتھ صاف کیا جارہا ہے۔

پسِ نوشت:۔ یہ پوسٹ شاہراہ کے بیچو بیچ آپ سے شئیر کرنے کی سعادت مل رہی ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پی ڈی پی کا وجود ختم ہو چکا ہے، جذباتی نعروں سے لوگوں کو بیوقوف نہیں بنایا جاسکتا: الطاف بخاری

Next Post

پلوامہ کے لاسی پورہ میں آتشزدگی، پلاسٹک فیکٹری خاکستر

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

نسائی شاعری کا ارتقا

کزنز زندگی کے خاموش محافظ….

16/01/2026
ہماری معاشرت میں اقدار کا زوال

والدین کی قربانیوں کی کوئی انتہا نہیں

16/01/2026
احساس و ہمدردی سے عاری لوگ

داستانِ عہدِ رفتہ: جب مٹی سونا تھی….​چند یادیں بیتے دنوں کی

09/01/2026
ہماری معاشرت میں اقدار کا زوال

کشمیر کی سڑکیں موت کی آماجگاہ

09/01/2026
ہماری معاشرت میں اقدار کا زوال

ہماری معاشرت میں اقدار کا زوال

03/01/2026
حوصلہ شکنی کے بجاۓ حوصلہ افزائی کیجئے ہر شخص جینے کا حق رکھتا ہے۔۔۔!‎

والدین کے ساتھ بد سلوکی تربیت میں کمی یا فرمان برداری کا زوال۔۔۔۔۔!‎

03/01/2026
Next Post
اننت ناگ کے لارنو گاؤں میں آگ کی بھیانک واردات تین دکانیں اور مدرسہ خاکستر

پلوامہ کے لاسی پورہ میں آتشزدگی، پلاسٹک فیکٹری خاکستر

سرینگر میں رواں سیزن میں پہلی مرتبہ رات کا درجہ حرارت نقط انجماد سے نیچے ریکارڈ

سردی کا زور برابر جاری، پانچ دسمبر کو برف باری کی پیش گوئی

کورونا کی نئی قسم کا تیزی سے پھیلاﺅ، دنیا بھر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

فی الحال کورونا کی نئی شکل کے تیزی سے پھیلاﺅ کے ثبوت نہیں ملے

جموں و کشمیر میں حالات کو بگاڑنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی، ہر کارروائی کا بھر پور جواب دیا جائے گا: آئی جی بی ایس ایف

جموں و کشمیر میں حالات کو بگاڑنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی، ہر کارروائی کا بھر پور جواب دیا جائے گا: آئی جی بی ایس ایف

جموں کشمیر میں بہت جلد سکولوں کو دوبارہ کھول دیا جائے گا

کشمیر صوبہ کے تعلیمی اداروں کےلئے سرمائی تعطیلات کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »