• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۹, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کشمیر میں اب ہڑتال اور پتھراﺅ کی جگہ لیپ ٹاپ اور کتابوں نے لی ، نوجوان اسٹارٹ اپ تحریک کو آگے بڑھائیں:امیت شاہ

امت شاہ دہلی میں جموں و کشمیر سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیں گے

by امت ڈیسک
13/04/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر (نیوز ڈیسک):مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ جمعرات کو قومی دارالحکومت دہلی میں جموں و کشمیر کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ کی صدارت کریں گے۔ ان کی اس میٹنگ کا باضابطہ طور بدھ کو ہی اُس وقت اعلان کیا گیا جب جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے چکورا علاقے میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان تصادم شروع ہوا۔

توقع ہے کہ وزیر داخلہ سکیورٹی گرڈ کے کام کاج اور سکیورٹی سے متعلق مختلف پہلوؤں کا بھی جائزہ لیں گے اور دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کرنے کے لیے ضروری ہدایات جاری کریں گے۔ یہ جائزہ میٹنگ تقریباً 3 بجے وزارت داخلہ کے نارتھ بلاک آفس میں منعقد ہونے کی امید ہے جس میں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، ہوم سیکریٹری اجے بھلا، جموں و کشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ، وزارت داخلہ اور سنٹرل آرمڈ فورسز کے دیگر سینئر افسران بھی شرکت کریں گے۔ڈائریکٹر انٹیلی جنس بیورو تپن ڈیکا اور سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے ڈائریکٹر جنرل ایس ایل تھاؤسین بھی اس میٹنگ میں موجود رہیں گے۔ را (RAW) کے سربراہ اور مرکز کے دیگر اعلیٰ حکام بشمول جموں و کشمیر کے اعلیٰ افسران کی بھی میٹنگ میں شرکت متوقع ہے۔ جموں و کشمیر میں جاری مختلف ترقیاتی کاموں سے متعلق معاملات بھی میٹنگ کے ایجنڈے میں ہونے کی امید ہے۔

یاد رہے کہ وزیر داخلہ امیت شاہ نے گزشتہ برس اکتوبر میں جموں و کشمیر کا تین روزہ دورہ کیا تھا اور اپنے تین روزہ دورے کے دوران انہوں نے یونین ٹیریٹری میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا تھا۔ امیت شاہ نے 28 دسمبر 2022 کو نئی دہلی میں جموں اور کشمیر کی سیکورٹی صورتحال اور ترقیاتی پہلوؤں پر منعقدہ ایک جائزہ میٹنگ کی بھی صدارت کی تھی۔(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سکیورٹی فورسز نے ایل او سی کے قریب ڈرون مار گرایا

Next Post

سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد کا بیٹا اسد اور غلام انکاؤنٹر میں ہلاک

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

28/01/2026
اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

28/01/2026
یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

28/01/2026
Next Post
سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد کا بیٹا اسد اور غلام انکاؤنٹر میں ہلاک

سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد کا بیٹا اسد اور غلام انکاؤنٹر میں ہلاک

*"کلاس II تک طلباء کے لیے کوئی ہوم ورک نہیں": DSEK ہوم ورک کا شیڈول جاری کرتا ہے*

پونچھ :تعزیت پر بھیڑ اُمڈ آنے سے مکان گر گیا، 43 افراد زخمی

پونچھ :تعزیت پر بھیڑ اُمڈ آنے سے مکان گر گیا، 43 افراد زخمی

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر انتقال کر گئے

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر انتقال کر گئے

سول ایڈمن بگم کولگام کی طرف سے پوست کی کاشت تباہ  امت نیوز ڈیسک//

سول ایڈمن بگم کولگام کی طرف سے پوست کی کاشت تباہ امت نیوز ڈیسک//

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »