(سرینگر) نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلریشن (پی اے جی ڈی) ابھی بھی موجود ہے اور اپنا کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی دس روز قبل ہی ایک میٹنگ بھی منعقد ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ حد بندی کمیشن کی طرف سے 20 دسمبر کو بلائی جانے والی میٹنگ کے بارے میں مجھے ابھی کوئی معلومات نہیں ہیں۔











