امت نیوز ڈیسک//
بڈگام، 04 جون: وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں اتوار کو چلتی ٹرین کی زد میں آکر ایک خاتون کی موت ہوگئی۔
ایک اہلکار نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ یہ خاتون مزہوم اور بڈگام ریلوے اسٹیشن کے درمیان ٹرین کی زد میں آ گئی۔
انہوں نے بتایا کہ اس واقعہ میں خاتون کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
دریں اثناء پولیس نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔









