• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, جنوری ۲۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
زیون حملہ جیش محمد سے وابستہ تین جنگجوؤں نے انجام دیا: آئی جی پی کشمیر

زیون حملہ جیش محمد سے وابستہ تین جنگجوؤں نے انجام دیا: آئی جی پی کشمیر

by امت ڈیسک
14/12/2021
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(سرینگر) آئی جی پی کشمیر زون وجے کمار کا کہنا ہے کہ زیون حملہ جیش محمد جنگجو تنظیم سے وابستہ تین جنگجوؤں نے انجام دیا جن میں سے دو غیر مقامی جبکہ ایک مقامی جنگجو تھا۔ انہوں نے کہا کہ جنگجوؤں کا مقصد پولیس پر حملہ کرکے ان سے ہتھیارو چھیننا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک جنگجو زخمی ہوا ہے جس کے خون کے نشانات سے معلوم ہوتا ہے کہ جنگجو پہلے پانپور کی طرف بھاگے ہیں اور اس کے بعد انہوں نے ترال پلوامہ کا رخ کیا ہے۔ آئی جی پی نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روزمہلوک پولیس اہلکاروں کی میت پر پھول مالا چڑھانے کی تقریب کے حاشئے پر نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا: ’کل (پیر کی) شام کو چھ بجے آرمڈ پولیس کی ایک گاڑی جس میں 25 جوان بیٹھے ہوئے تھے پر جیش محمد نامی جنگجو تنظیم سے وابستہ تین جنگجوؤں نے اندھا دھند گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں پولیس کے 14 جوان زخمی ہوگئے‘۔ان کا کہنا تھا: ’زخمیوں کو فوری طور ہسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے دو اہلکار کل رات کو ہی دم توڑ گئے جبکہ تیسرا منگل کی صبح دم توڑ بیٹھا‘۔ آئی جی پی وجے کمار نے مزید کہا کہ باقی زخمی پولیس اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ حملہ آور تین جنگجوؤں میں سے دو غیر مقامی ہیں جبکہ تیسرا مقامی جنگجو ہے اور جیش محمد نے خود بھی اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

آئی جی پی نے کہا کہ پولیس جوانوں نے بھی جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں ایک جنگجو زخمی ہوگیا۔ انہوں نے کہا: ’زخمی جنگجو کے خون کے نشانات دور دور تک ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ جنگجو پہلے پانپور کی طرف بھاگے ہیں اور اس کے بعد انہوں نے ترال پلوامہ کا رخ کیا ہے‘۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگجوؤں کے حملے کا مقصد پولیس اہلکاروں کے ہتھیار چھیننا تھا۔ ایک سوال کے جواب میں وجے کمار نے کہا کہ یہ ایک منصوبہ بند حملہ تھا کیونکہ پولیس کی یہ گاڑی روز اس سڑک سے گذرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس کافی چاک و چوبند ہے اور پولیس اہلکاروں کو ایک جگہ سے دوسرے جگہ جانے کے لئے بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کی جائیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ حملہ آور جنگجوؤں کے متعلق پولیس کو کافی سراغ مل گئے ہیں اور اس گروپ کو بہت جلد پکڑا یا مارا جائے گا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پونچھ میں تصادم: ایک جنگجو ہلاک، آپریشن جاری

Next Post

ٹھٹھرتی سردی جاری، 23دسمبر تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

25/01/2026
ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

24/01/2026
یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

24/01/2026
Next Post
چلہ کلان سے قبل ہی وادی میں راتیں انتہائی سرد ہونے لگی، لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا

ٹھٹھرتی سردی جاری، 23دسمبر تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

پونچھ مسلح تصادم میں پاکستانی عسکریت پسند ابو زرارہ مارا گیا: فوج کا دعوی

پونچھ مسلح تصادم میں پاکستانی عسکریت پسند ابو زرارہ مارا گیا: فوج کا دعوی

زیوان حملے کے بعد سیکورٹی سخت، لالچوک علاقے میں راہگیروں کی جامہ تلاشی

زیوان حملے کے بعد سیکورٹی سخت، لالچوک علاقے میں راہگیروں کی جامہ تلاشی

موجودہ انتظامیہ لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوئی ہے: عمر عبداللہ

موجودہ انتظامیہ لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوئی ہے: عمر عبداللہ

رام بن میں سڑک حادثہ: 6 مسافرہلاک، تین زخمی

رام بن میں سڑک حادثہ: 6 مسافرہلاک، تین زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »