• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
موجودہ حکومت 13 جولائی کو مذہب کے ترازو میں تول رہی ہے: عمر عبداللہ

موجودہ حکومت 13 جولائی کو مذہب کے ترازو میں تول رہی ہے: عمر عبداللہ

by امت ڈیسک
13/07/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر (جموں و کشمیر) :جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے بی جے پی حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ ’’انکی حکومت کے فیصلے مذہب کی بنیادوں پر کئے جا رہے ہیں۔‘‘ عمر عبداللہ نے پارٹی کے صدر دفتر، نوائے صبح، میں پارٹی لیڈران و کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’13 جولائی 1931 کو جو لوگ قربان ہوئے تھے وہ مسلمان تھے اور غیر مسلمان حکمرانوں کے خلاف احتجاج کر رہے تھے اور موجودہ حکمرانوں کو یہ بات ہضم نہیں ہو رہی ہے۔‘‘

یاد رہے کہ نیشنل کانفرنس نے 13 جولائی کی یاد میں پارٹی دفتر پر تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا تھا جس کی عمر عبداللہ نے صدارت کی۔ سابق وزیر اعلیٰ نے پارٹی دفتر پر خطاب کے دوران کہا: ’’اگر 1931 میں شخصی راج کا حاکم ایک مسلمان ہوتا اور شہادت دینے والے غیر مسلمان ہوتے تو آج صبح لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا ان (شہیدوں کی تصاویر) پر پھول نچھاور کر رہے ہوتے۔‘‘

عمر عبد اللہ نے حکمران جماعت کی سخت تنقید کرتے ہوئے موجودہ حکومت کو سوچ اور اصولوں کی قدر نہیں ہے اور اس بات کی بھی قدر نہیں کہ 13 جولائی 1931 کی لڑائی شخصی راج کے خلاف تھی نہ کہ کسی مذہب کے خلاف، لیکن یہ موجودہ حکومت اس تاریخی واقعے کو مذہب کے ترازو میں تول رہی ہے کیونکہ وہاں مزار شہداء میں کشمیری مسلمانوں کی قبریں ہیں۔ عمر عبداللہ نے ان باتوں کا اظہار 13 جولائی یعنی ’’یوم شہداء‘‘ کے تناظر میں کیا، جب انکے مطابق انتظامیہ نے انکو دفتر آنے کے لئے سیکورٹی بھی دستیاب نہیں کی تھی۔

غور طلب ہے کہ 13 جولائی سنہ 1931 کو سرینگر کے سنٹرل جیل کے باہر اس وقت کے ڈوگرہ حکمران مہاراجہ ہری سنگھ کے خلاف مظاہرے کئے گئے تھے جس دوران مظاہرین پر مہاراجہ کی فوج نے اندھا دھند گولیاں چلائیں جس میں 22 کشمیری مسلمان شہید ہوئے تھے۔ گو کہ گزستہ دہائیوں سے 13 جولائی کو کشمیر میں ’’یوم شہداء‘‘ کے طور پر یاد کیا جاتا ہے اور اس روز سرکاری تعطیل بھی ہوتی تھی البتہ 5 اگست سنہ 2019 کو بی جی پی حکومت نے اس تعطیل کو منسوخ کیا اور یوم شہداء کی تقریب منانے کا سلسلہ ختم کیا۔

دفعہ 370 کی منسوخی سے قبل تمام حکومتیں اور مین اسٹریم سیاسی جماعتوں کے لیڈران – ڈاؤن ٹاؤن سرینگر کے خواجہ بازار علاقے میں واقع – مزار شہداء پر حاضری دیکر شہداء کی قبروں کی گلباری انجام دیتے اور انہیں خراج عقیدت پیش کرتے تھے، تاہم علیحدگی پسند تنظیموں کے لیڈران کو نظر بند کرکے پابندیاں عائد کرکے مزار شہداء پر جانے سے روک دیا جاتا تھا۔ لیکن سنہ 2019 میں دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد ایل جی انتظامیہ نے اب مین سٹریم سیاسی جماعتوں کے لیڈران پر بھی مزار شہداء پر جانے اور خراج عقیدت پیش کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ایک کے بعد دوسری شادی کرکے درجنوں افراد کو اپنا شوہر بنا کر راجوری کی خاتون بڈگام سے فرار

Next Post

شوپیاں میں 3 غیر مقامی مزدوروں کو گولی مار کر زخمی کر دیا گیا، اسپتال منتقل

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
Next Post
صورہ سرینگر میں فورسز کے ناکہ پارٹی پر جنگجووں کی فائرنگ

شوپیاں میں 3 غیر مقامی مزدوروں کو گولی مار کر زخمی کر دیا گیا، اسپتال منتقل

بے گھر لوگوں کو زمینیں الارٹ کرنے کا اعلان:حکومت کا دعوی کہ یہ تاریخی اعلان ہے جبکہ حزب اختلاف کا شکوک و شبہات کا اظہار

بے گھر لوگوں کو زمینیں الارٹ کرنے کا اعلان:حکومت کا دعوی کہ یہ تاریخی اعلان ہے جبکہ حزب اختلاف کا شکوک و شبہات کا اظہار

واشنگٹن سیب کی درآمدی محصولات میں کمی: کشمیر کی میوہ صنعت متاثر ہونے کا شدید خدشہ!

واشنگٹن سیب کی درآمدی محصولات میں کمی: کشمیر کی میوہ صنعت متاثر ہونے کا شدید خدشہ!

کشتواڑ میں دومدارس سیل:کیا مقامی انتظامیہ نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی ہے؟

کشتواڑ میں دومدارس سیل:کیا مقامی انتظامیہ نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی ہے؟

آرٹیکل 370 کی منسوخی :اب ہوگی سپریم کورٹ میں روزانہ کی بنیاد پر سنوائی؛ اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا سب کو ہے انتظار۔۔۔

آرٹیکل 370 کی منسوخی :اب ہوگی سپریم کورٹ میں روزانہ کی بنیاد پر سنوائی؛ اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا سب کو ہے انتظار۔۔۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »