• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
27پولیس افسران کا تبادلہ :حیدر پورہ متنازعہ تصادم کے پس منظر میں تین پولیس افسران بھی منتقل

سابق این آئی اے افسر راکیش بھلوال سرینگر کے ایس ایس پی تعینات

27پولیس افسران کا تبادلہ :حیدر پورہ متنازعہ تصادم کے پس منظر میں تین پولیس افسران بھی منتقل

سابق این آئی اے افسر راکیش بھلوال سرینگر کے ایس ایس پی تعینات

by امت ڈیسک
16/12/2021
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(سرینگر) جموں و کشمیر انتظامیہ نے پولیس افسران کا تبادلہ کیا ہے اور دس ماہ کے بعد سرینگر میں تعینات آئی پی ایس افسر سندیپ چودھری کو منتقل کرکے این آئی اے سابق پولیس افسر راکیش بھلوال کو سرینگر کے ایس ایس پی تعینات کیا گیا ہے۔محکمہ داخلہ کے حکمنامے کے مطابق 27 پولیس افسران کا تبادلہ کیا گیا ہے جن میں سرینگر ضلع میں تعینات تین پولیس افسران کو منتقل کرکے نئے افسران کو تعینات کیا گیا ہے۔ آئی پی ایس افسر سندیپ چودھری جو رواں ماہ مارچ میں اننت ناگ سے سرینگر کے ایس ایس پی تعینات کئے گئے تھے، کو منتقل کرکے انہیں سائبر کرائم اینڈ انویسٹگیشن سینٹر تعینات کیا گیا ہے۔ راکیش بھلوال جو این آئی اے میں کئی برسوں سے ایس پی تعینات تھے اور جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی سے جڑے معاملات اور پلوامہ خودکش حملے کی تحقیقات کی تھی، کو سرینگر کا ایس ایس پی تعینات کیا گیا ہے۔ ایس پی حضرت بل ارشاد راتھر کو وہاں سے منتقل کرکے ایڈیشنل ایس پی ہندواڑہ تعینات کیا گیا ہے، جبکہ ایس پی سرینگر (نارتھ) سجاد شاہ کو منتقل کرکے پولیس کہ 11ویں بٹالین ڈپٹی کمانڈنٹ پولیس تعینات کیا ہے۔ ان کی جگہ آئی پی ایس افسر لکھشہ شرما کو تعینات کیا گیا ہے۔ یاد رہے حالیہ دنوں سرینگر کے حیدرپورہ میں ہوئے متنازعہ تصادم میں تین عام شہریوں کو ہلاک کیا گیا تھا جس پر پولیس کی کافی تنقید کی گئی تھی اور ایل جی منوج سنہا نے یقین دہانی کرکے اس معاملے کی جانچ کرنے اور لواحقین کو انصاف دینے کا وعدہ کیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ سرینگر کے ایس ایس پی اور ایس پی نارتھ کا تبادلے اسی متنازعہ تصادم کے پس منظر میں کیا گیا ہے۔ حیدرپورہ واقع کے چند دنوں بعد سرینگر کے رامباغ میں بھی پولیس نے تین عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا تھا جس آپریشن پر مقامی لوگوں اور سیاسی جماعتوں نے کئی سوالات کئے تھے۔ ایس ایس پی سی آئی ڈی (ہیڈکواٹر) محمد اسلم کو منتقل کرکے ڈی ایس پی راجوری تعینات کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی جاوید کول کا سرینگر شہر کے ٹریفک محکمے سے تبادلہ کرکے انہیں ایس او آے ڈی جے پی ٹریفک تعینات کیا گیا ہے۔ جبکہ ایس پی مظفر شاہ کو سرینگر کا ایس پی ٹریفک تعینات کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی پونچھ ونود کمار کو ایس ایس پی ادھمپور سرگن شکلہ کی جگہ تعینات کیا گیا ہے جبکہ ابھیشکھ مہاجن کو ایس پی سانبھہ تعینات کیا گیا ہے۔ موہتا شرما کو ایس ایس پی رام بن تعینات کیا گیا ہے جبکہ روہت بسکوترہ کو ایس پی پونچھ تعینات کیا گیا ہے۔ عبدل قیوم کو ایس پی ڈوڈہ تعینات کہا گیا ہے۔ مشکور احمد ایس پی حضرت بل ہوں گے جبکہ کلبیر چند ہنڈہ ایس پی نارتھ جموں تعینات کئے گئے ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں و کشمیر میں اراضی پاس بک تین زبانوں میں جاری کرنے کی ہدایت

Next Post

لیفٹیننٹ گورنر کی سربراہی والی انتظامیہ کی جانب سے7 انتظامی افسران کی تقرریاں و تبادلے

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

28/01/2026
جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

27/01/2026
کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

27/01/2026
Next Post
لیفٹیننٹ گورنر کی سربراہی والی انتظامیہ کی جانب سے7 انتظامی افسران کی تقرریاں و تبادلے

لیفٹیننٹ گورنر کی سربراہی والی انتظامیہ کی جانب سے7 انتظامی افسران کی تقرریاں و تبادلے

23 سے 25 دسمبر تک بھاری برف باری کا امکان: محکمہ موسمیات

23 سے 25 دسمبر تک بھاری برف باری کا امکان: محکمہ موسمیات

صنعت نگر سرینگر میں واقع ہوٹل قرطبہ میں آگ لگ گئی

صنعت نگر سرینگر میں آگ کی واردات میں 6 منزلہ ہوٹل قرطبہ تباہ

جموں و کشمیر ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا سرینگر میں احتجاج

جموں و کشمیر ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا سرینگر میں احتجاج

5 اگست کے فیصلے غیر آئینی، اسی خوف سے مرکز سپریم کورٹ میں دفعہ 370 پر سماعت کی اجازت نہیں دے رہا ہے: عمر عبداللہ

5 اگست کے فیصلے غیر آئینی، اسی خوف سے مرکز سپریم کورٹ میں دفعہ 370 پر سماعت کی اجازت نہیں دے رہا ہے: عمر عبداللہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »