• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
5 اگست کے فیصلے غیر آئینی، اسی خوف سے مرکز سپریم کورٹ میں دفعہ 370 پر سماعت کی اجازت نہیں دے رہا ہے: عمر عبداللہ

5 اگست کے فیصلے غیر آئینی، اسی خوف سے مرکز سپریم کورٹ میں دفعہ 370 پر سماعت کی اجازت نہیں دے رہا ہے: عمر عبداللہ

by امت ڈیسک
16/12/2021
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(بانڈی پورہ) نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ الزام لگایا کہ مرکز5 اگست 2019 کا فیصلہ غیر آئینی ہونے کے خوف کی وجہ سے سپریم کورٹ میں دفعہ 370 پر سماعت کی اجازت نہیں دے رہا ہے۔ عمر عبداللہ نے یہ تبصرہ ضلع بانڈی پورہ میں پارٹی کنونشن کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کے لئے دفعہ 370 کی منسوخی کا دفاع کرنا ناممکن ہے۔ عمر عبداللہ نے کہا اگر حکومت ہند کے معاملے میں کچھ وزن ہوتا تو یہ بہت پہلے ختم ہو چکا ہوتا۔ انہوں نے مزید الزام لگایا کہ بی جے پی جموں و کشمیر اسمبلی میں اکثریت بنانا چاہے گی اور پھر دفعہ 370 کی تنسیخ کو قانونی قرار دینے کے لیے ایک قرارداد پاس کرے گی۔ عمر  عبداللہ نے مزید کہا اگرچہ بی جے پی کے لیے کشمیر میں کامیابی حاصل کرنا مشکل ہے، لیکن مجھے جموں کے بارے میں یقین نہیں ہے، اسی لیے بی جے پی جموں و کشمیر میں پراکسی پارٹیوں کے ساتھ انتخابات کی تیاری کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا جموں و کشمیر کی شناخت صرف زمین کے متعلق یا دفعہ 370 کے متعلق نہیں تھی بلکہ ہمارے پاس اپنا جھنڈا اور آئین تھا۔ نیشنل کانفرنس نائب صدر نے کہا اب لداخ اور کرگل کے لوگ اپنی شناخت کی حفاظت کر رہے ہیں کیونکہ وہ اسے کھونا نہیں چاہتے۔ اسی طرح، اگر وہ اپنی شناخت کی حفاظت کر سکتے ہیں تو ہم بھی اپنی شناخت کی حفاظت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے حد بندی کمیشن کو حلقہ بندیوں کی دوبارہ ترتیب بغیر کسی سیاسی اثر رسوخ کے کرے یا کسی بھی پارٹی یا ان کے چاہنے والوں کے لئے مختص نہ کرے گی تو ہی حد بندی کے فیصلوں کو تسلیم کیا جائے گا۔

اس سے قبل عمر عبداللہ نے پارٹی کنونشن سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اجلاس نیشنل کانفرنس کو مضبوط کرنے اور جموں و کشمیر کی آبادی کو ہمارے مشن کے بارے میں اپنے کارکنوں کے ذریعے آگاہ کرنا تھیں اور اس کا مقصد نہ تو انتخابی تیاری ہے اور نہ ہی کسی مینڈیٹ کا فیصلہ کرنا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں و کشمیر ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا سرینگر میں احتجاج

Next Post

رنگریٹ انکاؤنٹر کے بعد نعرے بازی کے مبینہ الزام میں ماں بیٹی کی گرفتاری قابل مذمت ہے: سجاد غنی لون

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب بی ایس ایف اہلکار لاپتہ

کیرن سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج کی ہوائی فائرنگ، بھارتی فوج کا محتاط جواب

21/01/2026
حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

21/01/2026
جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

21/01/2026
Next Post
رنگریٹ انکاؤنٹر کے بعد نعرے بازی کے مبینہ الزام میں ماں بیٹی کی گرفتاری قابل مذمت ہے: سجاد غنی لون

رنگریٹ انکاؤنٹر کے بعد نعرے بازی کے مبینہ الزام میں ماں بیٹی کی گرفتاری قابل مذمت ہے: سجاد غنی لون

گلمرگ اور سونہ مرگ میں تازہ برف باری

سونہ مرگ-زوجیلا سڑک تازہ برف باری کے بعد آمد و رفت کے لیے بند

این آئی اے نے پونچھ کے نوجوان کے خلاف ضمنی چارج شیٹ داخل کیا

بارہمولہ، سوپور اور سرینگر میں این آئی اے کے چھاپے، ایک شخص گرفتار

اضافی فورسز کی تعیناتی سے عوام میں خوف و ہراس کا ماحول: حریت کانفرنس

ماں، بیٹی کی گرفتاری پر حریت کانفرنس کا اظہار افسوس

کوکرناگ علاقے میں عدم شناخت لاش بر آمد

دل کا دورہ پڑنے سے سی آر پی ایف اہلکار کی موت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »