• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں و کشمیر ایک بار پھر فلم شوٹنگ کی پسندیدہ منزل بن رہا ہے:منوج سنہا

عسکریت پسندی کی حمایت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ناگزیر:ایل جی منوج سنہا

by امت ڈیسک
20/08/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ کوئی کچھ بھی کہے لیکن آئین یو ٹی انتظامیہ کو ان لوگوں جو قومی سالمیت کے لئے خطرہ ہیں اور جو لوگ عسکریت پسندی اور اس کے ماحولیاتی نظام کو سپورٹ کر رہے ہیں اور غیر قانونی طور سرکاری نوکریاں بھی کر رہے ہیں،کے خلاف سخت کارروئیاں انجام دینے کی اجازت دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کشمیر میں عسکریت پسندی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے 360 ڈگری کا اپروچ اپنایا۔ان کہنا تھا کہ اب یہی اپروچ جموں میں بھی اختیار کیا جا رہا ہے۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے جموں میں تقریب کے حاشیہ پر نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ قومی سلامتی کے لئے خطرہ ہیں اور عسکریت پسندی اور اس کے ماحولیاتی نظام کو سپورٹ کر رہے ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانا اب ناگزیر بن گیا ہے۔منوج سنہا نے کہا کہ جموں وکشمیر انتظامیہ ان لوگوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کا فیصلہ کیا ہے جو عسکریت پسندی، اس کے ماحولیاتی نظام کی حمایت کر رہے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ کوئی کچھ بھی کہے عسکریت ہپسندی کی پشت پناہی کرنے والوں کو کسی بھی صورت میں بخشا نہیں جائے گا۔ان کے مطابق عسکریت پسندی کی حمایت کرنے والوں کو سزا بھگتنے کے لئے اب تیار رہنا ہوگا۔ ملیٹینسی کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں ایل جی منوج سنہا نے کہا کہ سکیورٹی ایجنسیوں نے کشمیر میں عسکریت پسندی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی خاطر 360 ڈگری کا اپروچ اپنایا جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ آج یوٹی میں حالات پوری طرح سے معمول پر آچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جموں کے کچھ اضلاع میں بھی یہی طریقہ اختیار کیا جارہا ہے کہ تاکہ وہاں پر بھی عسکریت پسندی اور اس کی حمایت کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جاسکے۔ ایل جی نے کہا کہ جموں صوبے میں بھی ہم نے ملیٹینسی کے خلاف کامیابیاں حاصل کیں ہیں اور جلد ہی مزید کامیابیوں کی توقع ہے۔منوج سنہا کا کہنا تھا کہ راجوری میں حالیہ تصادم میں دو عسکریت پسند مارے گئے اور وہ ڈانگری میں عام شہریوں کے قتل اور فوجی گاڑی پر حملے میں ملوث تھے۔

اسمارٹ میٹرس کی تنصب کے خلاف احتجاج کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہم لوگوں کے خلاف کوئی فیصلہ نہیں لیں گے، تاہم یہ بھی حقیقت ہے کہ پچھلے کچھ سالوں کے دوران جموں وکشمیر انتظامیہ نے 20 ہزار کروڑ روپیہ کی بجلی خریدی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امیروں کو کسی بھی صورت میں اسمارٹ میٹرز کے حساب سے بجلی فیس ادا کرنا پڑے گا اور انتظامیہ غریبی کی سطح سے نیچے زندگی گزر بسر کرنے والے کنبوں کے حوالے سے بہت جلد کوئی فیصلہ لے گی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ڈیجیٹل نیوز پورٹل "دی کشمیر والا” کی ویب سائٹ، سوشل میڈیا پیج معطل

Next Post

چینی فوجیوں نے لداخ میں بھارت کی زمین پر قبضہ کیا ہوا ہے: راہل گاندھی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
Next Post
میرا نام ساورکر نہیں، گاندھی ہے ، گاندھی کبھی معافی نہیں مانگتے : راہول گاندھی

چینی فوجیوں نے لداخ میں بھارت کی زمین پر قبضہ کیا ہوا ہے: راہل گاندھی

کانگریس ورکنگ گروپ میں کشمیر کے دو لیڈران شامل

کانگریس ورکنگ گروپ میں کشمیر کے دو لیڈران شامل

پلوامہ میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے مابین جھڑپ شروع

پلوامہ میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے مابین جھڑپ شروع

کشمیری صحافی احمد علی فیاض کو سرکاری مکان خالی کرنے کیلئے وجہ بتاؤ نوٹس جاری

کشمیری صحافی احمد علی فیاض کو سرکاری مکان خالی کرنے کیلئے وجہ بتاؤ نوٹس جاری

کولگام میں سرکاری ملازمین کے ساتھ ہاتھا پائی کے الزام میں 7 گرفتار: پولیس

جموں میں مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کے الزام میں دو گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »