• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
امر ناتھ یاترا بیس کیمپ پر جھگڑے میں ملوث 3 افراد گرفتار:پولیس

دو ماہ تک چلنے والی امرناتھ یاترا اختتام پذیر

by امت ڈیسک
31/08/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر (نیوز ڈیسک):امرناتھ یاترا 2023کے رسمی اور باقاعدہ اختتام کے لئے چھڑی مبارک کو پنچترنی سے مقدس گپھا پہنچایا گیا، جہاں سادھو گرو پاجا پاٹ انجام دیں گے۔ 62دن طویل یاترا یکم جولائی 2023کو شروع ہوئی تھی اور سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک ساڑھے چار لاکھ یاتریوں نے پوتر گپھا کے درشن کیے، تاہم یاتریوں کا آخری دستہ 23 اگست کو مقدس گپھا کے لیے روانہ ہوا تھا اور اس کے بعد سے یاترا معطل ہے۔

چھڑی مبارک گزشتہ روز پنچترنی پہنچی جہاں سے روایتی طور سادھوؤں نے چھڑی مبارک کو آج امرناتھ گپھا پہنچایا جہاں روایتی پوجا پاٹ انجام دی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ امسال یاترا کے آغاز کے دوران یاتریوں کا اچھا خاصا رش رہا۔ تاہم، بعد میں ہر گزرتے دن کے ساتھ ہی یاتریوں کی تعداد میں کمی شروع ہو گئی جس نے حکام کو یاترا مقررہ وقت سے ایک ہفتہ قبل ہی معطل کرنے پر مجبور کر دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ کئی برسوں بعد یاتریوں کی تعداد میں ریکارڈ توڑ رہی اور امسال تقریباً 4.5 لاکھ یاتریوں نے گپھا کا دورہ کیا۔گزشتہ برسوں کے دوران امرناتھ یاترا میں لوگوں کی تعداد کم ہو رہی ہے۔ 2012 میں گپھا کے درشن کرنے والے 6 لاکھ سے زیادہ یاتریوں کے مقابلے میں 2022 میں یہ تعداد 3 لاکھ تک سمٹ چکی تھی، تاہم یہ تعداد اس سال 4.5 لاکھ تک پہنچ گئی۔ 62 روزہ یاترا کا آغاز رواں برس یکم جولائی کو ہوا تھا اور آج ’’چھڑی مبارک‘‘ کی روایتی پوجا کے ساتھ ہی یاترا اختتام ہوگی۔ عہدیدار نے بتایا کہ چھری مبارک کے محافظ مہنت دیپندر گری کی قیادت میں سادھوؤں کا ایک وفد چھری مبارک کو لے کر جمعرات کو امرناتھ گپھا پہنچا جبکہ سابق شب سادھوؤں نے پنجترنی میں گزاری تھی۔

قابل ذکر ہے کہ 145 کلو میٹر لمبی چھڑی مبارک یاترا سرینگر کے دشنامی اکھاڑے سے شروع ہوتی ہے اور راستے میں پانپور، بجبہاڑہ، اننت ناگ، مٹن، عیشمقام اور آخر میں پہلگام میں چھڑی مبارک کا ہون انجام دیا جاتا ہے۔ آخری پڑاؤ امرناتھ گپھا پہنچنے سے قبل سادھوؤں کا گروپ پہلگام میں دو دن تک آرام کرتا ہے۔ عام طور پر چھری مبارک کے ہمراہ سادھو پہلگام میں دو راتیں گزارتے ہیں – ایک چندنواڑی میں اور دوسری شب شیش ناگ میں قیام ہوتا ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ پنچترنی روانہ ہونے سے قبل بدھ کی صبح دوبارہ چھڑی مبارک کی پوجا کی گئی۔ آج 31 اگست کو، شراون پورنیما کے موقع پر، چھری مبارک کو امرناتھ گپھا طلوع آفتاب سے قبل پہنچایا گیا اور طلوع کے ساتھ ہی روایتی پوجا پاٹ شروع کی گئی۔یاد رہے کہ امسال امرناتھ یاترا کے لئے جموں کشمیر انتظامیہ کی جانب سے فقید المثال انتظامات کیے گئے تھے، جن میں یاتریوں کے لیے کھانے پینے، رہائش اور سیکورٹی انتظامات قابل ذکر ہیں”۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ایس آئی اے نے آٹھ عسکریت پسندوں، معاونین کو گرفتار کیا

Next Post

سالسٹر جنرل کے موقف پر وادی کی سیاسی جماعتوں کا ردعمل

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
Next Post
ایس آئی کی تشکیل: جابرانہ نظام کو مضبوط کرنے کا حربہ: گپکار الائنس

سالسٹر جنرل کے موقف پر وادی کی سیاسی جماعتوں کا ردعمل

سپریم کورٹ آرٹیکل 370 پر گرمی کی چھٹیوں کے بعد سماعت پر متفق

جموں وکشمیر میں انتخابات کےلئے مرکز کسی بھی وقت تیار،لیکن ریاستی درجہ دینے کےلئے وقت کا تعین نہیں کرسکتے:مرکزی حکومت کا سپریم کورٹ میں جواب

جیسے ہی کانگریس کرناٹک جیت گئی، عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ بی جے پی میں جموں و کشمیر کے انتخابات کرانے کی ہمت نہیں ہوگی

عمر عبداللہ علیحدہ زوجہ کو ڈیڑھ لاکھ روپے ماہانہ ادا کرے: دلی ہائی کورٹ

چینی صدر جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے : رپورٹ

چینی صدر جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے : رپورٹ

کشمیری پنڈت ملازمین کا اپنی مانگوں کو لے کر احتجاج

پنڈت مہاجر ملازمین کیلئے 6000 آسامیاں اور 6000 مکانات کی منظوری ،کچھ مکانات تعمیر باقی پائپ لائن میں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »