• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جیسے ہی کانگریس کرناٹک جیت گئی، عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ بی جے پی میں جموں و کشمیر کے انتخابات کرانے کی ہمت نہیں ہوگی

عمر عبداللہ علیحدہ زوجہ کو ڈیڑھ لاکھ روپے ماہانہ ادا کرے: دلی ہائی کورٹ

by امت ڈیسک
31/08/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر :دہلی ہائی کورٹ نے جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ کو حکم دیا ہے کہ وہ علیحدہ زوجہ پائل (جس سے طلاق حاصل کرنے کے لئے عمر نے کورٹ کا رخ کیا ہے) کو ہر ماہ 1.5 لاکھ روپے بطور کفالت ادا کریں۔ اس میں سے 60 ہزار روپے ماہانہ عمر عبداللہ کے فرزند کے تعلیمی اخراجات کے لیے ہیں۔ جسٹس سبرامنیم پرساد نے جمعرات کو پائل کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے یہ حکم جاری کیا۔

پائل نے 26 اپریل 2018 کے ٹرائل کورٹ کے حکم کو چیلنج کرتے ہوئے جولائی 2018 میں دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ سی آر پی سی کے سیکشن 125 کے تحت کارروائی میں ٹرائل کورٹ نے پائل کے لیے ہر ماہ 75ہزار روپے ماہانہ بطور کفالت جبکہ ان کے فرزند کے 18سال کی عمر تک پہنچنے تک ہر ماہ 25ہزار روپے دینے کا حکم دیا تھا۔ کورٹ کے اس فیصلے کو ناکافی قرار دیتے ہوئے پائل نے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔پائل نے دلیل دی تھی کہ اتنے خرچے پر اس کا بیٹا اپنی پڑھائی اور روز مرہ کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتا۔ وہ ابھی تک اپنے اخراجات خود برداشت کرنے کا اہل نہیں، اسے اپنے اخراجات کے لیے اپنے والدین پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔ یاد رہے کہ سال 2016 میں ٹرائل کورٹ نے عمر عبداللہ کی طلاق کی درخواست یہ کہتے ہوئے مسترد کر دی تھی کہ وہ طلاق کے لیے اپنے دعووں کو ثابت کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ عمر عبداللہ نے طلاق کے لیے دلیل دی تھی کہ اس کے اور اس کی بیوی کے درمیان تعلقات اس قدر ٹوٹ چکے ہیں کہ اب ان کا ایک ساتھ رہنا ممکن نہیں ہے۔ عمر عبداللہ نے ٹرائل کورٹ کے اس فیصلے کے خلاف دہلی ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سال 1994 میں جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ کے فرزند عمر عبداللہ (جو خود بھی جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں) نے آرمی میجر جنرل رام ناتھ کی بیٹی پائل ناتھ کے ساتھ شادی (لَو میریج) کی تھی۔ عمر عبداللہ دہلی کے اوبرائے ہوٹل میں مارکیٹنگ ایگزیکٹو تھے اور پائل ناتھ بھی وہیں کام کرتی تھی۔ یہیں دونوں کو پیار ہوا اور پھر شادی ہو گئی۔مزید پڑھیں:’حتمی سماعت’ سے متعلق عمر عبداللہ کی درخواست مستردپائل اور عمر کے دو بیٹے ہیں، ظہیر اور ضمیر، شادی کے 17 سال بعد دونوں ایک دوسرے سے الگ ہو گئے۔ پائل اب دہلی میں اپنا ٹرانسپورٹ کا کاروبار دیکھتی ہے۔ وہ 2009 سے عبداللہ سے الگ رہ رہی ہیں۔ اس کے دونوں بیٹے اس کے ساتھ رہتے ہیں۔”

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں وکشمیر میں انتخابات کےلئے مرکز کسی بھی وقت تیار،لیکن ریاستی درجہ دینے کےلئے وقت کا تعین نہیں کرسکتے:مرکزی حکومت کا سپریم کورٹ میں جواب

Next Post

چینی صدر جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے : رپورٹ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
Next Post
چینی صدر جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے : رپورٹ

چینی صدر جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے : رپورٹ

کشمیری پنڈت ملازمین کا اپنی مانگوں کو لے کر احتجاج

پنڈت مہاجر ملازمین کیلئے 6000 آسامیاں اور 6000 مکانات کی منظوری ،کچھ مکانات تعمیر باقی پائپ لائن میں

ملک میں بڑھتے سائبر جرائم کے بیچ چیف جسٹس آف انڈیا کی جانب سے ایڈ وائزری جاری

ملک میں بڑھتے سائبر جرائم کے بیچ چیف جسٹس آف انڈیا کی جانب سے ایڈ وائزری جاری

بڈگام میں سی آر پی ایف گاڑی حادثے کا شکار، آٹھ اہلکار زخمی

بڈگام میں سی آر پی ایف گاڑی حادثے کا شکار، آٹھ اہلکار زخمی

چھوٹا امرناتھ یاترا ایک دہائی کے بعد بانڈی پورہ میں دوبارہ شروع

چھوٹا امرناتھ یاترا ایک دہائی کے بعد بانڈی پورہ میں دوبارہ شروع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »